وزیر خارجہ اور ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار کی نامزد
سفیر پاکستان برائے نیدرلینڈز سید حیدر شاہ سے الوداعی ملاقات ،
پاکستانی کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم
کرنے کی خصوصی ہدایات۔۔۔!!
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ نیوز ڈیسک )گزشتہ دنوں وزیر خارجہ ، سینیٹر اور ڈپٹی وزیر اعظم پاکستان محمد اسحاق ڈار نے نامزد سفیر پاکستان برائے نیدرلینڈز سید حیدر شاہ سے الوداعی ملاقات کے دوران نامزدگی پر نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ دونوں ممالک پاکستان اور نیدر لینڈز کے مابین تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے اور خاص طور پر تجارتی حجم کو بڑھانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے ۔وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے نامزد سفیر سےگفتگو کے دوران ہالینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو قونصلر سیکشن میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے سےمتعلق بھی ہدایات دئیں ۔