ہالینڈ، معروف اور متحرک سماجی شخصیت میاں عاصم کی کمیونٹی
کے لئے گرانقدر خدمات پر روشنی نیوز کے مدیر اعلی جاوید عظیمی
کی بذریعہ ٹیلی فون صمیم قلب سے مبارکباد اور دعائیہ کلمات ۔۔ !!
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی ) گزشتہ روز بروز سوموار 17 مارچ2025 معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی نےبذریعہ ٹیلی فون دی ہیگ کی معروف اور متحرک سماجی شخصیت میاں عاصم محمود سے گفتگو کےدوران ان کی پاکستانی کمیونٹی کے لئے گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں صمیم قلب سے مبارکبادبھی پیش کی۔ میاں عاصم محمودنے جاوید عظیمی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ بھی کمیونٹی کے لئے اپنی خدمات کے تسلسل کو جاری رکھنے کا مصمم عزم کیا ۔ جاوید عظیمی نے ان کے خدمت اور ایثار کے جذبے کو سراہتے ہوئے ان کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات پیش کیں۔ یاد رہے بروز اتوار 16 مارچ پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ کی جامع مسجد کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش مکمل ہونے پر افطار ڈنر اور اظہار تشکر کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ مذکورہ تقریب کے دوران میاں عاصم محمود اور ان کے ساتھی چوہدری عمران چھپر روٹرڈیم کی جانب سے ڈالے گئے خوبصورت قالین کے عمل کو بے حد سراہا اور ان دونوں کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔