Daily Roshni News

ایک باپ کی اپنے بیٹے کو نصیحت

ایک باپ کی اپنے بیٹے کو نصیحت

✍🏻 سگریٹ نوشی سے بچو.

✍🏻 بیوی کے انتخاب ميں بہت دور اندیشی سے کام لو کیونکہ تمہاری خوشی یا غمی کا دارو مدار 90% اسی پر ہوتا ہے

✍🏻 بہت سستی چیزیں مت خریدو.

✍🏻 بچوں کو اپنے مزاج اور پسند کے مطابق جینے دو، انهیں بالکل اپنے جیسا بنانے کی کوشش مت کرو

✍🏻 تنقید کرنے والوں کے پیچھے پڑ کر اپنا وقت برباد مت کرو

✍🏻 کسی سیاست دان پر کبھی اعتماد مت کرو

✍🏻 جب کسی سے گاڑی ادھار لو تو پورا تیل بھر کر ہی واپس کرو

✍🏻 موبائل کہیں تمہاری زندگی کے خوبصورت لمحات ميں خلل انداز نہ ہو کیونکہ موبائل تمہاری اپنی راحت و سکون کے لئے ہے نہ کہ دوسرے کی.

✍🏻 کام مکمل کرنے سے پہلے مزدوری نہ دو

✍🏻 جو تم سے زيادہ مالدار یا غریب ہو اس کے سامنے اپنی دولت کا تذکرہ نہ کرو.

✍🏻 دوستوں کو قرض دینے ميں محتاط رہو کیونکہ ممکن ہے قرض اور دوستی دونوں سے ہاتھ دھو بیٹھو

✍🏻 مخاطب سے اس کی تنخواہ کے متعلق مت پوچھو

✍🏻 ہرچیز لکھ لیا کرو اپنے دماغ پر ہمیشہ بھروسہ مت کرو

✍🏻 بچے کو سزا اس کے جرم کے مطابق دو.

✍🏻 قرض اسے دو جو بغیر مانگے واپس کر دے

✍🏻 ہر کوئی تعریف پسند ہوتا ہے اس لئے کسی کی تعریف کرنے ميں بخیلی نہ کرو

✍🏻 کسی سے اختلاف یا بحث و مباحثے کے وقت اپنے اخلاق اور سلیقہ مندی کا دامن نہ چهوڑو

✍🏻 اپنے علم کو پھیلاؤ اور لوگوں کو اس سے فائدہ پہنچاو کیونکہ ہمیشہ زندہ رہنے کا یہی واحد راستہ ہے

✍🏻 اپنی ذاتی یا مالی تفصیلات کا اظہار بقدر ضرورت ہی کرو

✍🏻 اگر کوئی تمہارے دوست کی تعریف کرے تو اپنے دوست سے ضرور اس کا ذکر کرو.

✍🏻 اگر کوئی تمہارے ساتھ بدسلوکی کرے تو تم اس کے بچے کے ساتھ احسان کر کے اسے سبق سکھاؤ

✍🏻 شادی اس سے کرو جو مال و دولت میں تمہارے برابر یا تم سے کمتر ہو

✍🏻 کوئی چیز جب تمہیں دو بار ادھار لینے کی ضرورت پڑے تو وہ چیز بازار سے خرید لو.

✍🏻 روزانہ آدھا گهنٹہ چہل قدمی کرو.

✍🏻 تمہاری گهڑی وقت سے پانچ منٹ آگے رہنی چاہیے

✍🏻 تصنع اور بناوٹ سے دور رہو.

✍🏻 معمولی چیزوں میں بحث و تکرار مت کرو

✍🏻 جہاں بھی رہو وہاں اپنا اچھا اثر چهوڑنے کی کوشش کرو.

کراچی نیوز

Loading