ذائقے کا سفر
چوہدری اعجاز علی نے دوستوں کے اعزاز میں
عید ملن پارٹی کا اہتمام میاں عاصم کے دفتر میں کیا۔۔
نیدرلینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔رپورٹ۔۔۔جاوید عظیمی)عیدالاضحیٰ2023کے پر مسرت موقعہ پر دنیا بھر کے مسلمان اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے اعزاز میں عید ملن تقریبات کا انعقاد کرکے خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اللہ تعالیٰ کا شکر بھی بجالاتے ہیں۔
گزشتہ دنوں دی ہیگ کی جانی پہچانی شخصیت اور معروف پراپرٹی ڈیلر چوہدری اعجاز علی نے اپنے قریبی اور ہر دلعزیز دوستوں کے لئے عید ملن پارٹی کا انتظام و انصرام کیا۔ مذکورہ تقریب میں علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی، مدیر اعلیٰ روشنی نیوز محمد جاوید عظیمی ،سردار یاسر (ایڈووکیٹ) چوہدری محمد اقبال قاضیاں صدر کمیٹی سینٹر دی ہیگ، یاسین بٹ، خالد سلطان خان،پال سنگھ ، مجتبےٰ خادم حسین بٹ، میاں عاصم محمود،چوہدری نواز، میاں عمران اور میزبان اول چوہدری اعجاز علی نے شرکت کرکے عید ملن پارٹی کی رونقوں کو دوبالا کر دیا۔ تمام مہمانوں کی آمد کے بعد خادم حسین بٹ نے اپنی خوبصورت آواز میں اذان دینے کا شرف حاصل کیا
جبکہ علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی کی امامت میں نماز عصر ادا کی گئی۔نماز کی ادائیگی کے بعد میزبان اول چوہدری اعجاز علی نے مہمانوں کو کھانے کی میز پر سجائے گئے انواع واقسام کے کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے التماس کی تمام معزز مہمانوں نے گرما گرم فرائی گوشت اور نان کے ساتھ مزے لے کر استعفادہ کیا۔ کھانا تناول کرنے کے تقریباً ایک گھنٹے کے دورانیے میں تمام مہمانوں اور ساتھیوں نے مختلف موضوعات پر آپس میں تبادلہ خیال کیا۔اس تبادلہ خیال کے دوران میزبان نے سرخ اور میٹھے تربوز کی قاشیں بنا کر مہمانوں کی خدمت میں پیش کر دیں
کچھ دیر بعد میوہ جات سے معمور شیر خورمہ اور میٹھا میٹھا ترکی بکلاوا بھی محبت سے پیش کیا جبکہ میاں عاصم محمود نے اپنی جانب سے پھلوں کا بادشاہ پاکستانی آم جو تازہ تازہ پاکستان سے آئے تھے دلکش انداز میں کاٹ کر مہمانوں کی تواضع کے لئے پیش کر دیئے جس سے مہمان خوب لطف اندوز ہوئے۔ آخر میں چوہدری محمد اقبال نے حسب معمول پاکستانی چائے بنا کر مہمانوں اور ساتھیوں کو پیش کر دی۔ چائے پینے کے دوران میاں عاصم محمود کے دفترمیں ہونے والی لگا تار دعوتوں سے متعلق دوستوں سے رائے طلب کی گئی تو تمام ہی کی رائے مثبت تھی اس سے پاکستانی کمیونٹی کے حضرات کا آپس میں مل بیٹھ کر اتفاق سے ایک جگہ جمع ہو کرکھانا کھانا اور انجوائے کرنا انتہائی مستحسن اقدام ہے اس کا تسلسل جاری رہنا چاہیے
اور ہم سب کو ان دعوتوں میں محبت اور احترام کے جذبوں کے ساتھ شریک ہونے کے ساتھ اس میں اپنا اپنا حصہ بھی شامل کرنا چاہیے ۔ اس موقعہ پر جاوید عظیمی نے دوستوں کو مخاطب کرتے ہوہوئے کہا کہ ا ن دعوتوں کی بیٹھک کو ذائقے کا سفر نام رکھنے کی تجویز دی جس کو تمام دوستوں نے سراہا۔علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی نے آج کی دعوت یعنی ذائقے کے سفر کے میزبان چوہدری علی اعجاز کی محبت بھری دعوت کو بے حد سراہتے ہوئے میاں عاصم محمود اور میاں عمران کے ٹیم ورک کو بھی بہت سراہا جبکہ خیرو برکت اور ور اتحاد و اتفاق کی پر خلوص دعائیں بھی کیں بلخصوص آج کے میزبان اور ان کے اہل خانہ کے لئے بارگاہ الہی میں دعائیہ کلمات پیش کئے
جس پر تمام شرکاء نے باآواز بلند آمین ثمہ آمین کہا۔آخر میں میزبان اول چوہدری اعجاز علی نے تمام مہمانوں اور ساتھیوں کی شرکت پر خوشی کا اظہار کیا اورصمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اپنے گھروں میں ہر روز کھانا کھاتےہیں مگر یہاں ایک جگہ جمع ہو کر ایک دوسرے سے ملتے ہیں آپکے قیمتی وقت دینے پر میں آپ سب کا انتہائی ممنوں ہوں۔ اللہ آپ سب کو سلامت رکھے۔ آمین ثمہ آمین۔