Daily Roshni News

مریخ کا آتشفشان پہاڑ بادلوں میں لپٹا ہوا

مریخ کا آتشفشان پہاڑ بادلوں میں لپٹا ہوا

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )یہ تصویر مریخ پر 2 مئی کی صبح کی سورج طلوع ہونے سے پہلے بنائی گئی ہے۔ اس تصویر میں آپ ایک آتشفشان پہاڑ (Arsia Mons) کو بادلوں سے اوپر جھانکتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ یہ پہاڑ حیران کن طور پر 20 کلومیٹر بلندی رکھتا ہے یعنی زمین کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کے دگنا سے بھی زیادہ۔

پانی اور گرد کی برف میں لپٹا یہ پرانا آتشفشان مریخ پر کبھی جیولوجیکل سرگرمی کا ثبوت دیتا ہے۔ یہ پہاڑ شمال سے جنوب کی طرف ایک لائن میں 3 پہاڑوں کا سلسلہ ہے جس کو Tharsis Montes کہاجاتا ہے۔

یہ تصویر مریخ کے مدار میں گھومتے سب سے پرانے آربٹر Odyssey نے بنائی ہے جو 2001 میں مریخ کی طرف بھیجا گیا تھا۔ اس جہاز سے مریخ کا منظر کچھ ایسا ہی محسوس ہورہا ہے جیسے ہم زمین کے مدار میں عالمی خلائی اسٹیشن سے زمین کو دیکھتے ہیں۔

(ثاقب علی)

Image Credit: NASA/Odyssey

#nasa

#astronomy

#mars

#spaceexploration

#astrosaqi

#ثاقب_علی

Loading