کبھی بھی پیسہ کمانے کا ایک زریعہ مت رکھیں۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اکثر لڑکیاں اور لڑکے ایک بہت بڑی غلطی کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ وہ صرف پیسہ کمانے کا صرف ایک زریعہ رکھتے ہیں۔ مطلب اگر جاب کر رہے تو صرف جاب ہی کرتے ہیں۔ اگر کوئی چھوٹا موٹا کاروبار چلا رہے تو صرف وہی کر رہے باقی جو وقت ملتا اس میں سکون کرتے ہیں۔
یہ ہماری جوانی کی سب سے بڑی غلطی ہوتی ہے جو بڑھاپے میں ہمیں محسوس ہوتی ہے اور بہت شدت سے محسوس ہوتی۔
میں آپ کو اپنا ہی بتا دیتی ہوں۔
میں جب سلائی کا کام کرتی تھی مطلب گھر میں کپڑے سلائی کرتی تھی محلہ اور رشتہ داروں کے ۔( میں نے کبھی اپنے رشتہ داروں کو مفت کپڑے سلائی کر کے نہیں دئیے مفت صرف کپڑے سلائی کا طریقہ بتاتی ہوں)
تو میں ساتھ ہمیشہ سستے اور اچھے کپڑوں کے فراک یا کرتی بھی بنا کر رکھتی تھی بچوں کے اور بڑوں کے بھی۔ اور اپنے اسی کمرے میں رکھتی جہاں میں کسٹمر کو بٹھاتی تھی۔ اس سے یہ ہوتا کہ میرے یہ کپڑے بھی سیل ہوتے جاتے۔
اس کے ساتھ میں بلیک ۔ وائیٹ اور سکن کلر کی لیس اور پیچ رکھتی تھی تو اکثر وہ بھی نکلتے رہتے ۔ ساتھ بٹن بنانے والی مشین اور بٹن بھی رکھے تھے۔
مجھے مہندی لگانے میں مہارت تھی تو اکثر ایک ہاتھ پر مہندی بھی لگا کر رکھتی تو مہندی ڈیزائن کی بک بھی پاس رکھی تھی۔
اب اگر میں صرف سلائی سے دس ہزار کماتی تو ایسے ساتھ کام کر کے میں 18.20 کما لیتی تھی۔ جو سال کا ایک لاکھ ایکسٹرا بنتا ہے۔
آپ لوگوں کو مختلف سروسز دیں اور نوٹ کمائیں ۔ لوگ ایسی چیزیں ڈھونڈ رہے ہوتے۔
میں ابھی بھی ایک کام نہیں کر رہی۔ اب تو میں مختلف طرز کے بزنس کر رہی ۔ یہ بات آپ اپنے پلے باندھ لیں ایک کام میں مہارت حاصل کریں اور پھر اسی کام سے ریلیٹڈ دوسرے بزنس بھی شروع کریں۔
ایسے کامیابی سے پہلے ہی پیسے آنا شروع ہو جاتے ہیں۔
خوش رہیں آباد رہیں۔ دعاوں میں یاد رکھیں۔
#copied