Daily Roshni News

بنام محترم استاد نصرت فتح علی خان صاحب عالمی شہرت یافتہ گلوکار عظیم فن کا ر شہنشاہ ء قوالی

بنام محترم استاد نصرت فتح علی خان صاحب عالمی شہرت یافتہ گلوکار عظیم فن کا ر شہنشاہ ء قوالی

شاعر۔۔۔ناصر نظامی

موسیقی کا چمکتا ، آ فتاب نصرت

گائیکی کا دمکتا ، ماہتاب  نصرت

ان کا لقب تو ہے شہنشاہ ء قوالی

ان کی سر گم کمال ، دھنیں ہیں نرالی

گلو کاری کے استاد نایاب نصرت

وہ کرتے تھے بڑی خوبصورت ، لے کاری

ان کے پلٹے تھے دلکش، تا نیں تھیں، نیاری

فن کاری کا تھے اک سنہرا ، باب نصرت

وہ تھے اپنے دور کے ایک، تان سین

ان کی آ واز تھی دل کا سکھ، روح کا، چین

راگ داری کے مرد انقلاب نصرتِ

وہ تھے قومی ثقافت کے روشن، خورشید

سروں کی جادو گری کے وہ تھے، شہید

بندشیں بھی بناتے تھے، نایاب نصرت

وہ تھے اک سادہ دل صوفی منش، انسان

وہ تھے صاحب حا ل، صاحب عرفان

نظامی، ایک ہستی ء زر تاب نصرت

ناصر نظامی

ایمسٹرڈیم ہالینڈ

Loading