Daily Roshni News

حمیرا اصغر کی لاش کتنی پرانی ہے؟ پولیس حکام کا بیان سامنے آگیا

 کراچی: ڈیفنس فیز  6 میں فلیٹ میں مردہ پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش 6 ماہ   پرانی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے جیو نیوز سے گفتگو  کے دوران بتایا کہ  اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ممکنہ طور پر 6 ماہ پرانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداکارہ کا فلیٹ کے مالک سے آخری رابطہ بھی 2024 میں ہوا تھا جب کہ حمیرا اصغر کے گھر کی بجلی بھی کافی عرصے سے منقطع تھی۔

ڈی آئی جی ساوتھ نے مزید بتایا کہ  فلیٹ سے ملےکھانے پینے کے سامان پرایکسپائری تاریخ 2024 کی ہے تاہم اس کیس میں مزید تحقیقات کیلئے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے جس میں ایک سے 2 روز لگ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ حمیرا اصغر کی  لاش 8 جولائی کو  اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اس وقت ملی جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کے عدالت پہنچنے پر عدالتی بیلف ان کے گھر پہنچا اور فلیٹ کا دروازہ نہ کھولنے پر دروازہ توڑا گیا تو  اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی۔

لاش کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں کراچی پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے بتایا   کہ لاش  ’ ڈی کمپوز کے انتہائی ایڈوانس اسٹیج ‘  پر ہے جسے دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی موت تقریباً ایک ماہ قبل ہوئی تھی۔

علاوہ ازیں حمیرا اصغر کی لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔

Loading