دبئی: متحدہ عرب امارات کی معروف ائیرلائن کا ٹکٹ اب کرپٹو کرنسی سے بھی خریدا جاسکے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق اماراتی ائیر لائن کا عالمی کرپٹو حکام سے معاہدہ ہوگیا ہے جس کے تحت ائیر لائن کے ٹکٹ کی خریداری میں کرپٹو کرنسی کا استعمال ہوسکےگا۔
دبئی کے حکام کے مطابق ناصرف اماراتی ائیرلائن کے ٹکٹ کی خریداری کے لیےکرپٹو کرنسی قبول ہوگی بلکہ دبئی ائیرپورٹ پر ڈیوٹی فری میں بھی کرپٹو سے شاپنگ ممکن ہوگی۔
حکام کا کہنا ہےکہ دبئی کا ڈیجیٹل وژن “کرپٹو کرنسی” سے مربوط ہوگا۔
جیونیوز سے گفتگو میں وزیر مملکت برائے کرپٹو بلال بن ثاقب نےکہا کہ کرپٹو ایک مالیاتی حقیقت ہے، اس پر پاکستان بھی کام کررہا ہے۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ دبئی میں کرپٹو کا نظام فعال اور کامیاب ہے، پاکستان کو بھی اس پر عمل کرنا چاہیے، اس کا فائدہ سیاحت سمیت کئی شعبوں کو پہنچ سکتا ہے۔