Daily Roshni News

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کل سے اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج سے آئندہ 15 روز کے لیے اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں آئندہ 15 روز کے لیے فی لیٹر 6.60 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 5.27 روپے اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں ڈھائی فیصد اضافے کے بعد نئی قیمت 273.39 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 1.9 فیصد اضافے کے ساتھ نئی قیمت 278.25 روپے فی لیٹر متوقع ہے۔

اس تبدیلی کی بنیادی وجوہات شرح مبادلہ اور پیٹرولیم لیوی (پی ایل) میں رد و بدل ہیں تاہم مٹی کے تیل (کیروسین) کی قیمت میں فی لیٹر 3.74 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمت میں 2.23 روپے کمی متوقع ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد کہ اگر روس نے یوکرین کے خلاف جنگ بند نہ کی تو وہ اس پر تجارتی پابندیاں مزید سخت کریں گے، بین الاقوامی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات (پی او ایل) کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 خام تیل کی قیمتیں 71 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی ہیں اور اگر روس نے یوکرین پر جنگ بند نہ کی تو پیٹرولیم مصنوعات (پی او ایل) کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا جس کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان جیسے درآمدی معیشت والے ملک کو ہوگا۔

Loading