Daily Roshni News

“ایک ولی اللہ کی والدہ کی ڈائری”

“ایک ولی اللہ کی والدہ کی ڈائری”

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل)اولیائے کرام کے اقوال اور  اور ان کے حالات زندگی  کامطالعہ کرنے سے ایک بات واضح مشاہدےمیں اتی ہے کہ جو انسان روحانیت یا  ، اللہ  کیطرف ہجرت کرتاہےاس پہ آزمائش اور حالات کی  سختیاں لازمی اتی ہیں

ایک قول مبارک بھی ہے

“جو  روحانیت یا عشق حقیقی کے راستے کے لئے  ارادہ کرتا ہے

فقر  محتاجی اس کی  جانب ایسے اتی ہے جیسے پانی اوپر پہاڑی  سے  نیچے  ڈھلوان کی جانب سفر کرتا ہے”

ان باتوں کا مجھے بخوبی اندازہ ہو گیا تھا

کہ اب جیسے بھی حالات ہوں گے

اللہ ہی  مددگار ہے

اور 10 سال تک ایسا  چکر چلا کہ

ہرلمحہ نیءی آزمائش ہردن پہلے سے زیادہ سخت ہرکوشش بیکار

سب اللہ کی مرضی اور حکمت

اللہ پاک کےکرم اور توفیق سے ہر طرح کے حالات آ کرگزرتے رہے ہیں

“بے شک اس کی مرضی کے بغیر پتہ بھی نہیں گرتا”

القرآن

غریبی اور محتاجی کا سامنا ہوا تو اللہ تعالی سے یہی دعا کرتی اے اللہ “

مفلسی جہالت لاتی ہے ایسی حالت سے محفوظ رکھنا”

بیماری کا سامنا ہوتا ہے تو دعا ہوتی ہے اے اللہ نبی پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے

“طاقتور مومن کمزور مومن سے بہتر ہے”

اپ کی مرضی ہے جیسی بھی حالت میں رکھیں

اللہ تعالی اپ سب کو اسلامی تعلیمات سمجھنے اور ان پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے بطفیل سیدنا محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم

از قلم پوشیدہ لوگ

Loading