Daily Roshni News

اُمید ۔۔۔تحریر  ۔۔۔۔۔۔۔ سید اسلم شاہ

اُمید

تحریر  ۔۔۔۔۔۔۔ سید اسلم شاہ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ اُمید ۔۔۔تحریر  ۔۔۔۔۔۔۔ سید اسلم شاہ)زندگی کے سفر میں کبھی ایسے موڑ بھی آتے ہیں جب انسان امید اور ناامیدی کے دوراہے پر آ کھڑا ہوتا ہے۔

 امید اور ناامیدی کا دوراہا۔ جہاں ایک ہستی کے ہونے کا احساس اور یقین ہوتا ہے، جس کے پاس کن کی طاقت ہے، جس اک اشارہ انہونی کو ہونی میں بدل دیتا ہے۔ “امید” ۔ ۔ ۔ اللہ کا یقین ۔

“ناامیدی اللہ کا انکار،

 اس لئے ناامیدی کو کفر کہا گیا ھے۔

 حضرت یعقوب علیہ السلام نے اپنے بیٹوں کو حضرت یوسف علیہ السلام کی تلاش پر روانہ کرتے وقت فرمایا تھا ” خدا کی رحمت سے نا امید نہ ہونا کہ خدا کی رحمت سے صرف کافر ناامید ہوتے ہیں” (سورہ یوسف آیت 87)

 اللہ کی طرف دیکھ کر امید پیدا ہوتی ہے دنیا کی طرف دیکھ کر نامیدی،

 بس امید اور نا امیدی کے بیچ ہی اللہ ہے ۔

جو لوگ الله کی رحمت پر، الله پر آنکھ بند کر کے یقین کرتے ہیں۔۔🍁

جو سوال نہیں اٹھاتے۔۔۔

اعتراض نہیں کرتے۔۔

     وہ کبھی اندھیرے راستوں پر ٹھوکر نہیں کھاتے۔۔

کوئی ہوتا ہے جو انکو سمبھال لیتا ہے۔۔

مجھے الله کی ذات پر کامل ایمان ہے۔۔

مجھے بس یہ سمجھ آتی ہے کہ ہر سبب کے پیچھے مسبب الاسباب کا ہونا لازمی ہے۔۔

ہر فکر کے پیچھے ایک مفکر کا ہونا لازمی ہے۔۔

جب میں ” ایاک نعبدو وایاک نستعین “ پڑھتی ہوں پھر مجھے کچھ اور سوچنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔۔

بس آنکھیں بند کیے ایک الله کے ہونے کا یقین کر لیتی ہوں۔۔

وہ الله

     جس نے کائنات کی تخلیق کی آسمان بناۓ اور زمین بنائی ہمیں اشرف المخلوقات بنایا اور ہمیں وہ سب کچھ دیا جس کے بغیر زندگی ناممکن سی لگتی ھے ۔

مجھے سمجھ نہی آتی کہ لوگ پھر بھی اس کے ہونے کی دلیل مانگتے ہیں۔۔۔

   وہ تو ھے اور تا ابد رہے گا۔۔۔

     کچھ نہ ہوتا تو بھی میرا الله ہوتا اور جب کچھ نہ رہے گا تو بھی الله ہوگا۔۔🌹

وجودِ الٰہی ہمیشہ سے تھا اور ہمیشہ رہے گا۔۔۔

بیشک !

)زندگی کے سفر میں کبھی ایسے موڑ بھی آتے ہیں جب انسان امید اور ناامیدی کے دوراہے پر آ کھڑا ہوتا ہے۔

Loading