Daily Roshni News

غزہ میں ہر 10میں سے ایک بچہ غذائی قلت کا شکار ہے: انروا

فلسطینی  پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے  انروا  نے غزہ میں شدید غذائی قلت سے خبردار کردیا۔

یو این امدادی ایجنسی برائے فلسطین انروا کے مطابق غزہ 4 ماہ سے سخت محاصرےمیں ہے، غزہ میں غذائی قلت کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے جہاں ہر 10میں سے ایک بچہ غذائی قلت کا شکار ہے۔

دوسری جانب   اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 6 ہفتوں میں امدادی مراکز کے قریب 865 فلسطینی مارے گئے۔

انسانی حقوق دفتر کا بتانا ہے کہ اسرائیلی آبادکاروں اور فورسز نے مغربی کنارےمیں قتل، حملے  اور ہراسانی شدیدکردی ہے۔

Loading