تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے عہدیداران کا اعلان کردیا۔
سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے چیئرمین محمود اچکزئی اور وائس چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک آئین کی بالادستی، عدلیہ و جمہوریت کے تحفظ کی جدوجہد کرے گی، چینی اورپیٹرول کے معاملے پرغفلت برتی گئی، ہم نے اب ہر فورم پر آواز بلند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب محمود اچکزئی نے کہا کہ بین الاقوامی حالات بھی خراب ہیں، پاکستان کواہم فیصلے لینا ہوں گے، پارلیمنٹ قرارداد پاس کرکے نیتن یاہوکو جنگی مجرم اورقاتل ڈکلیئر کرے۔