۔۔۔۔ سوچ بدلو ۔۔۔۔۔۔۔
انتخاب ۔۔۔۔ ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔۔ سوچ بدلو ۔۔۔۔۔۔۔ انتخاب ۔۔۔۔ ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل)”بیوی تو دوبارہ مل جاتی ہـــے، مگر والدین اور بہن بھائی نہیں!”یہ جملہ اکثر کچھ مرد بڑے فخر سے کہتے ہیں…مگر کیا کبھی ایک لمحے کے لیئـــے رُک کر یہ سوچا کہ جس عورت کو تم “دوبارہ مل جانے والی” کہہ رہے ہو.اس کے بھی ماں باپ ہوتے ہیں اس کے بھی بہن بھائی ہوتـــے ہیں وہ بھی کسی کا پیار، کسی کی امانت، اور کسی کے دل کا سکون ہوتی ہے.
کیا عورت زمین سے خود بخود اگنے والی کوئی چیز ہے؟
کیا وہ صرف تمہاری زندگی کی سہولت ہــــے، یا ایک مکمل انسان بھی ہـــــے؟ اگر یہی الفاظ کوئی تمہاری بہن یا بیٹی کے بارے میں کہے، تو دل پر کیا گزرے گی؟
سوچو…
ذرا سا سوچو…
بیویاں “فالتو” نہیں ہوتیں، وہ زندگی کی ساتھی،
تمہارے بچوں کی ماں، اور تمہاری عزت ہوتی ہیں۔
جیسے تمہیں اپنے ماں باپ اور بہن بھائی عزیز ہیں،
ویسے ہی ہر عورت کو بھی اپنے رشتے قیمتی لگتے ہیں۔
بیوی بھی کسی کی بہن ہوتی ہـــــے،
کسی کی بیٹی ہوتی ہــــے،
اور جب وہ تمہارے گھر آتی ہــــے، تو اپنا سب کچھ چھوڑ کر صرف تمہیں اپناتی ہے۔
تو پھر کیوں اسے کم تر سمجھا جائے؟ کیوں اسے بدل دینے والی چیزوں کی فہرست میں ڈال دیا جائے؟ یاد رکھو، رشتے سب اہم ہوتے ہیں، ماں باپ کا مقام اپنی جگہ، بہن بھائی اپنی جگہ، اور بیوی کا مقام اپنی جگہ — سب کا ادب، سب کا خیال، سب کا حق۔
سوچ بدلو، دنیا بدلے گی۔
عورت کو وہی عزت دو جو اپنی بیٹی کے لیئـــے چاہتے ہو۔