نامور صحافی اور مصنف سکندر ریاض چوہان کے
نام خصوصی نشست منعقد کی گئی، علمی ، ادبی
اور فکری گفتگو سے شرکاء کو مستفیض کیا۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی )آج کی نشت جناب سکندر ریاض چوہان کے نام سکندر چوہان صاحب نے GNC Global خصوصی آمد ہوئی اور اس نشست میں موضوعِ سخن تاریخ لسانیات اور گجرات کا تاریخی پس منظر پر گفتگو ہوئی۔ اسکے علاوہ کتب پر جامع گفتگو ہوئی جس میں سکندر اعظم سے لے کر گجرات کرانیکلز پر بھی جامعہ گفتگو رہی
نشست کے اختتام پر ہم نے ایک جامع اور تفصیلی انٹرویو ریکارڈ کیا گیا جس میں سکندر ریاض صاحب نے تاریخ اور اس پہلو اور اس کے سفر اور اپنے ذاتی تخلیقی تجربات اور اپنی تخلیق سکندر سے سکندر تک اور گجرات کرانیکلز پر بحث و محباثہ ہوا ۔
جلد ہی یہ ادبی انٹرویو GNC Global کے پیلٹ فارم سے نشر کیا جائے گا اور اپنے ناظرین کے ایک نیا ادبی پروگرام پیش کیا جائے گا۔
چوہان صاحب کی گفتگو میں ادب کی چاشنی اور مٹھاس سے اس طرح آشنا ہوئے کہ واقع ہی کوئی تاریخ کے خونی الفاظ اور واقعات کو خال سے ماضی میں لے گیا اور بس پتہ ہی نہ چلا کہ کب پروگرام اختتام پذیر کا وقت آن پہنچا برخال سکندر ریاض چوہان صاحب کا بہت شکریہ آپ کے قیمتی وقت کا جس سے ہم ادب تاریخ اور لسانیات کے واقعات اور تبصرے کیے اور قیمتی وقت سے ہم جیسے طالب علم کو تاریخ سے آسنا کروایا خوش رہیں آباد رہیں بہت شکریہ۔