Daily Roshni News

چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) سید قمر رضا شاہ “استحکام پاکستان سیمینار” میں شرکت کے لیے ایتھنز پہنچ پر پرتپاک استقبال کیا۔۔

چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (OPF) سید قمر رضا شاہ “استحکام پاکستان سیمینار” میں شرکت کے لیے ایتھنز پہنچ پر پرتپاک استقبال کیا۔۔

ایتھنز :(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔انصر اقبال بسراء  )ائیرپورٹ پر کمیونٹی کے معززین اور فورم کے عہدیداران نے سید قمر رضا شاہ کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی قوم کا فخر ہیں، جو دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم بلند رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، اور حکومت ان کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

سید قمر رضا شاہ نے کمیونٹی کے مختلف نمائندوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل اور تجاویز سنے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی نہ صرف معیشت کا اہم ستون ہیں بلکہ پاکستان کے سفیر بھی ہیں، جو دنیا بھر میں ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرتے ہیں۔

استحکام پاکستان اورسیز فورم یونان کے صدر اور دیگر عہدیداران نے چیئرمین OPF کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے دورے سے کمیونٹی کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

Loading