Daily Roshni News

۔22 جولائی….. آج کمال احمد کی 28ویں برسی ہے۔

22 جولائی….. آج کمال احمد کی 28ویں برسی ہے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )کمال احمد پاکستان کے ایک شاندار میوزک ڈائریکٹر تھے۔کمال احمد نے ایک اور مشہور میوزک ڈائریکٹر رحمان ورما سے موسیقی سیکھی اور رحمان ورما نے بابا جی اے چشتی سے موسیقی سیکھی۔ وہ رنگیلا کے قریبی دوست تھے اور انہوں نے انکی زیادہ تر فلموں میں موسیقی ترتیب دی تھی۔ انہوں نے اردو، پنجابی اور پشتو فلموں میں موسیقی ترتیب دی۔

ان کی پہلی فلم نادرہ (1967) تھی لیکن کامیابی فلم دیا اور طوفان (1969) سے ملی۔ رنگیلا (1970)، دل اور دنیا (1971)، دولت اور دنیا، بشیرا، انتقام (1972)، منجی کتھے ڈھاواں (1974)، تیرے میرے سپنے، دلہن ایک رات کی (1975)، وعدہ ، وارنٹ، ان داتا (1976) )، عشق عشق، سلاخیں (1977)، مٹھی بھر چاول، پرنس (1978)، بہن بھائی (1979)، دہلیز، عشق نچاوے گلی گلی (1984) اور پیار کرن توں نئ ڈرنا (1991) کمال کی کچھ بڑی میوزیکل فلمیں تھیں۔ کمال احمد نے مجموعی طور پر 178 فلموں میں 389 گانوں کی موسیقی دی۔ کمال احمد اداکار جمیل بسمل کے بڑے بھائی بھی تھے۔

کمال احمد 20 اپریل 1937 میں گور گاوں، یوپی، انڈیا میں پیدا ہوئے اور 22 جولائی 1993 کو لاہور میں انتقال کر گئے۔

ان کی بنائی ہوئی کچھ بہترین گانوں کی فہرست یہ ہیں۔

  1. ہم نے جو دیکھے خواب سہانے (رنگیلا)

  2. ڈھولک بجا کے سہیلیاں بلا کے (مسٹر بدھو)

  3. جب پیار کسی سے ہوتا ہے تو ہوتا ہے یہ انجام (ایماندار)

  4. گا میرے منوا گاتا جا رے جانا ہے ہمکا دور (دیا اور طوفان)

  5. عشق سچا ہے تو پھر وعدہ نبھانا ہوگا (عشق عشق)

  6. چمپا اور چمبیلی یہ کلیاں نئی نویلی (دل اور دنیا)

  7. بنو رانی بری دلگیر وے کنڈھا ڈولی نو دے آکے ویر وے (بشیرہ)

  8. کنڈھا کڈھ دے تلی دے وچ پیڑ ہوندی اے (بغاوت)

  9. دل ہوا مجھ سے بیگانہ سمجھے نہ کوئی دیوانہ (بے ایمان)

  10. میں نے ڈھونڈا جسے باغوں میں بہاروں میں (دلہن ایک رات کی)

  11. میرا محبوب میرے پیار کا قاتل نکلا (میں بھی تو انسان ہوں)

  12. کس نے توڑا ہے دل حضور کا (رنگیلا)

  13. ٹٹ گئی اج میرے دل دے تار (دو رنگیلے)

  14. گا میرے دیوانے دل اس دنیا سے کیا حاصل (دولت اور دنیا)

  15. بھیگی بھیگی رات میں رم جھم کی برسات میں (وعدہ)

  16. بتا اے دنیا والے یہ کیسی تیری بستی ہے (دل اور دنیا)

  17. میں کلی دلدار ہزار ایک انار تے سو بیمار (وارنٹ)

  18. ایک لڑکا دیوانہ بن کے میرا پروانہ (وعدہ)

  19. چاہے ہمیں تم ٹھکرادو یا اپنا بنالو (وعدہ)

  20. میرے خیال نے ایسا صنم تراشا ہے (صبح کا تارا)

اور بہت سے اردو اور پنجابی ہٹ گانے….

Loading