Daily Roshni News

بانی ٹی آئی کی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے، غیر قانونی فیصلے واپس لینا ہوں گے: وزیر اعلیٰ کے پی

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 5 اگست سے حقیقی آزادی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی ٹی آئی عمران خان کی غیر قانونی اور غیر آئینی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے، سزائیں عوام کی رائے اور آئین پر حملہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تمام کیےگئے غیر قانونی فیصلوں کو واپس لینا ہو گا، پی ٹی آئی کو ختم کرنے والے آج ماضی کا قصہ بنتے جا رہے ہیں، ہم سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر قسم کی قربانی دینےکیلئے تیار ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ 5 اگست سے پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک شروع ہو گی۔

یاد رہے کہ قبل چند روز قبل لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا تھا کہ 5 اگست سے عمران خان اور دیگر اسیر رہنماؤں رہائی کے لیے ملک بھر میں تحریک شروع کریں گے اور 90 روز میں تحریک کو آر یا پار لگائیں گے۔

Loading