Daily Roshni News

عمل ہمیشہ الفاظ سے زیادہ شور کرتے ہیں

عمل ہمیشہ الفاظ سے زیادہ شور کرتے ہیں

ہالینڈ(ڈیلی روشنی  نیو ز انٹرنیشنل )کسی بھی شخص کے لئے کافی آسان ہوتا ہے وعدے کرنا اور دوسرے انسان کو یہ بتانا کہ آپ ہمیشہ اُس کے ساتھ رہیں گے، اُس سے دور نہیں جائیں گے، کبھی جھوٹ نہیں بولیں گے، یا اُس کو کبھی دھوکہ نہیں دیں گے ــــــ لفاظی کی حد تک یہ سب کچھ نہایت آسان ہوتا ہے خاص طور پر attraction کہ شروعات میں جب آپ کا جوش و جذبہ آپ کے ہوش و منتق پر مکمل غالب ہو۔

بہت دلچسپ تجربہ اور احساس ہوتا ہے attraction کے شروعاتی  مراحل میں اچھی اچھی اور لمبی لمبی کہانیاں بنانا۔ وفاداری اور محبت کی قسمیں اُٹھانا۔ لیکن سچ یہ ہے کہ یہ کہنا اور مستقل مزاجی سے عمل کرنا دو نہایت الگ الگ چیزیں ہیں۔

زندگی میں وعدوں کو نبھاتے رہنے کے لئے مستقل مزاجی لگتی ہے اور مستقل مزاجی کا تعلق انسان کی اُصول پسندی اور عقائد کے لاشعوری نظام سے ہوتا ہے۔ کیونکہ نبھاتے رہنا آسان نہیں خاص طور پر تب جب ایک وقت کے بعد attraction کے تمام جذباتی بلبلے بیٹھ جائیں۔ یا جب آپ روزمرہ کی زندگی میں اُلجھے ہوئے تھکے ہوئے ہوں، غصے میں ہوں، یا گھر سے باہر زندگی میں اپنی فیملی کی بقاء کی لڑائیاں لڑی رہے ہوں۔ اس کا آسان مطلب یہ ہوا کہ دوسرے انسان کو منتخب کرنا صرف اس وقت نہیں جب یہ آسان ہو، بلکہ تب جب یہ بے حد مشکل ہو۔ یہی محبت کہلاتی ہے اور اب آپ کو یہ تو سمجھ آہی گئی ہوگی کہ میں ابتک اُس جذباتی رویے کو attraction کیونکہ کہتا رہا۔

جب راوی چین لکھتا ہو تو رومانوی ہونا بہت آسان ہوتا ہے۔ لیکن جب زندگی آپ کی اور آپ سے منسلک رشتوں کی حالات کی کسوٹی پر آزمائش کرتی ہے تب attraction اور محبت کا فرق کھل کر سامنے آجاتا ہے۔

کبھی کبھی آپ سے جُڑے اُس دوسرے انسان کو آپ کے جذبات سے زیادہ آپ کے  صبر اور تحمل کی ضرورت بھی ہوتی ہے۔ کیا ہوگا اگر آپ سے وابستہ دوسرا انسان زندگی میں کبھی سخت تناؤ کا شکار ہو جائے؟

 یا پھر جب مختلف مقامات پر زندگی آپ کو آزمائے اور چیٹ کرنے کے دھوکہ دینے کے، وقتی سکون حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرے؟

یہ وہ وقت ہوتے ہیں جب آپ کے لفظی وعدوں کی اصلیت سامنے آتی ہے۔ زندگی کے وہ مقامات جہاں ایک انسان یہ دکھاتا ہے کہ وہ واقعتاً کیا ہے، کس قدر اُصول پسند ہے، کس قدر سچا ہے، وفادار ہے اور اُس کے خون میں کیا دوڑ رہا ہے۔

یہی محبت ہے کہ جب آپ کہنے سے زیادہ کرنے پر فوکس کرتے ہیں۔ آپ تب بھی وفادار رہتے ہیں جب کوئی نہیں دیکھ رہا ہوتا، اور اپنے  تنازعات تسلیم، قبولیت اور بغیر judgmental ہوئے حل کرتے ہیں۔

صرف یہ کہہ دینا کہ جان میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں یا کرتی ہوں شاید دوسرے انسان کو وقتی dopamine کا بوسٹ تو دے دے گا لیکن مستقل بنیادوں پر اس کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے گا۔

لفاظی کی حد تک رومانوی باتیں بنانا، قسمیں اُٹھانا نہایت ہی آسان کام ہے اور یہ کوئی بھی کرسکتا ہے۔ مشکل ہوتا ہے نبھانا، اس وقت جب نبھانا مشکل ہو جائے، مشکل ہوتا ہے ایک ہی انسان کا ہر روز انتخاب کرنا اور مشکل ہوتا ہے اُس انسان کے demons کو بھی گلے سے لگانا۔ اور یہی محبت ہے۔

آخر میں بس اتنا ہی کہ عمل ہمیشہ الفاظ سے زیادہ شور کرتے ہیں۔

✍🏻 #پیرزادہ

انتباہ ⚠️

پوسٹ کو شیئر کرنا چاہیں تو شیئر بٹن سے شیئر کریں۔ اپنی وال پر کاپی پیسٹ کرنے کی صورت میں لکھاری کا نام اور پیج کا حوالہ ضرور دیں۔ پوسٹ کو اپنے نام سے منسوب کرکے اپنی وال پر پوسٹ کرنے یا لکھاری کا نام ہٹاکر پوسٹ کرنے کی صورت میں کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی اور ایسا کرنے والے اکاؤنٹس کو بغیر کسی پیشگی اطلاع strike دی جائے گی۔

✍🏻 𝙒𝙤𝙧𝙙𝙨 𝘽𝙮 𝙋𝙚𝙚𝙧𝙯𝙖𝙙𝙖 🖤

ᴴᵉᵃˡⁱⁿᵍ⸴ ˡᵒᵛᵉ⸴ ˡⁱᵍʰᵗ & ᵖᵒˢⁱᵗⁱᵛⁱᵗʸ ᶠᵒʳ ᵃˡˡ

©️ 𝐏𝐞𝐞𝐫𝐳𝐚𝐝𝐚𝐰𝐫𝐢𝐭𝐞𝐬 | Copyrighted material

🎨 Picture Artist: Unknown

Loading