Daily Roshni News

کیا ہم اب پھل بھی نہیں کھا سکتے؟”

کیا ہم اب پھل بھی نہیں کھا سکتے؟”

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )یہ سوال اکثر ذیابیطس کے مریض بے چینی سے پوچھتے ہیں۔اگر آپ بھی یہی سوچتے ہیں، تو رکیے… یہ مکمل سچ نہیں!پھلوں میں قدرتی مٹھاس، یعنی فرکٹوز پایا جاتا ہے۔ یہ سفید چینی سے تو بہتر ضرور ہے، لیکن بلڈ شوگر کو اثر انداز کیے بغیر نہیں رہتا۔تو پھر کیا کریں؟

جواب ہے: سمجھداری سے انتخاب کریں!

پھلوں کے انتخاب میں گلیسیمک انڈیکس (GI) کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہے۔

GI وہ پیمانہ ہے جو بتاتا ہے کہ کوئی غذا آپ کے خون میں شوگر کو کتنی تیزی سے بڑھاتی ہے۔

لو GI والے پھل آہستہ ہضم ہوتے ہیں، توانائی دیر تک فراہم کرتے ہیں، اور بلڈ شوگر میں اچانک اُتار چڑھاؤ نہیں آنے دیتے۔

تو کون سے پھل آپ کے لیے بہتر ہیں؟

✅ چیری

✅ سیب

✅ جامن

✅ آڑو

✅ چکوترا (گریپ فروٹ)

✅ امرود

پھل واک اور ورزش سے پہلے کھائیں۔ پھلوں کو انٹرٹینمنٹ کے طور پر لیں نہ کے پیٹ بھرنے کے لیے۔

 پھلوں کے جوس ہرگز منع ہیں

Loading