Daily Roshni News

‘شاہ محمود کسی غیر قانونی احتجاج میں شامل نہیں ہوئے’ 9 مئی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی شیر پاؤ پل جلاؤ گھیراؤ کیس کا 42 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ 

فیصلے کے مطابق تفتیش میں تمام ملزمان ان واقعات میں ملوث پائے گئے ۔تفتیشی افسران پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی سمیت 6 ملزمان کے خلاف شواہد پیش نہ کر سکے۔ شاہ محمود قریشی سمیت 6 ملزمان کو بری کیا جاتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی کسی غیر قانونی احتجاج میں شامل نہیں ہوئے ۔ وہ9  مئی کو کراچی میں تھے ۔

فیصلے کے مطابق پراسیکیوشن نے پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ،  اعجاز چوہدری ،میاں محمود رشید سمیت 8  ملزمان کے خلاف کیس ثابت کیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ مختلف دفعات کے تحت ہر مجرم کو مجموعی طور پر 38،   38 سال قید بامشقت کی سزا سناتی ہے ۔

مجرم افضال عظیم ،علی حسن، ریاض حسین ضمانت پر تھے جنہیں حراست میں لے لیا گیا ۔ان مجرموں کو جیل حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔

عدالت ہر مجرم کو مجموعی طور پر 3،3  لاکھ روپے جرمانے کی سزا سناتی ہے ۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرموں کو مزید سزا گزارنی ہو گی۔

واضح رہے کہ منگل کی رات انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ شیر پاؤ پل کیس میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کردیا  تھاجبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Loading