ہم نے پوچھا یہ ۔۔ الحمد ۔۔۔ کیا ہے
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ہم نے پوچھا یہ ۔۔ الحمد ۔۔۔ کیا ہے ۔۔۔ کہنے لگا اس کا آغاز بھوک کے اختتام سے ہوتا ہے کہنے لگا اگریہ سمجھنا ہے تو بکری کے بچہ جب ماں کا دودھ پی چکتا ہے تو وہ ایک عجیب طرح سے مڑ کے دوڑتا ہے انسان کا بچہ بھی لیٹا لیٹا ہاتھ اور ٹانگیں مارتا ہے ۔۔ معلوم ہے وہ حرکتیں کیوں ہوتی ہیں ۔۔ وہ اپنے ہونے کو محسوس کررہا ہوتا ہے ۔۔ ہونے کو محسوس کرنا بھی حمد ہے ۔۔۔۔ جب بچہ دودھ چکنے کے بعد غنودگی سے قبل ایک ایک بہت حلقی اور ہلکی آواز پیدا کرتا ہے وہ بھی حمد ہے ۔۔۔ چڑیاں جب دانوں تک پہنچ جاتی ہیں تو ان کی آواز میں ایک ٹھہراو آجا تا ہے وہ بھی حمد ہے ۔۔۔۔۔۔ ہوا جب پتوں سے ٹکراتی ہے اور کچھ درختوں سے کھڑکھڑ کی آواز آتی ہے وہ بھی حمد ہے ۔۔۔ دریا چلتے ہوئے آواز کرتا ہے وہ بھی حمد ہے ۔۔۔ بچے اکثر واول بولتے ہیں اور الف بھی واول ہے بچے کا غوں غان کرنا یہ بھی حمد ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر کسی نے مرغیاں رکھی ہوں تو جب مرغی کا انڈر 21 دنوں بعد پھوٹتا ہے اور اندر سے چوں چوں کی آواز آتی ہے اس وقت مرغی کے آواز بھی فورا بدل جاتی ہے وہ بہت محتاط ہوجاتی ہے ۔۔۔۔ وہ بہت دھیرے دھیرے بولنا شروع کردیتی ہے وہ بھی حمد ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چیلیں دائروں میں اڑتی ہیں دائرہ سجدے کی علامت ہے کیونکہ دائرہ ریاضی کے اعتبار سے صفر ہے اور چیلیں جب دائرہ بناتی ہیں تو آسمان پر صفر لکھتی ہیں تو وہ اپنے ہونے کا انکار کردیتی ہیں تو اپنے نہ ہونے کا اقرار اس کے ہونے کا اقرار ہے جب ہم سجدہ کرتے ہیں تو اپنے اندر انا نہ ہونے کا اقرار کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ اگر آپ نے اپنے سر کو زمین پررکھ دیا تو آپ نے یہ کہا کہ میں خود کچھ نہیں ہوں کوئی ہے جو مجھے زندہ رکھے ہوئے یہ ۔۔۔ یہ اقرار ہے اس کی زات کا اور اس کی ذات کا اقرار ہی اس کی حمد ہے ۔۔۔۔۔ جب ہم نماز میں ہاتھ اٹھاتے ہیں جسے ہم رفع یدین نماز کے اندر کرتے ہیں تو درصل ہم کہہ رہے ہوتے ہیں کہ ہم تیرے سامنے لاچار ہے تو ہمارا چارہ گر بن جا ۔۔ ہینڈاپ کا مطلب بھی ہتھیار ڈال دینا ہے اور پنجابی میں ہتھ کھلے کرنے کا مطلب بھی یہ ہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ پھولوں میں سے جب خوشبو آتی ہے تو وہ بتاتے ہیں کہ خدا خوشبووں کا مزاج رکھتا ہے ۔۔۔ جب درخت اپنی ٹہنیوں سے پھل لٹکاتے ہیں تو پیغام دیتے ہیں کہ وہ انسان کی بھوک کا خاتمہ چاہتا ہے وہ بھوک کے خلاف ہے افلاس کے خلاف ہے ۔۔ جب بارش زمین کی جانب گرائی جاتی ہے تو جب پہلے پہلے قطرے زمین پر پڑتے ہیں تو زمین سے خوشبو آتی ہے وہ بھی زمین کی حمد ہے زمین کی حمد پودے بھی ہیں ہر سبز رنگ حمد ہے پاکستانی پرچم کا رنگ بھی حمد ہے ۔۔۔۔ خضر کا مطلب سبز ہوتا ہے ۔۔ ہر شخص جو درخت لگاتا ہے ۔۔ اسلام کی اشاعت کے لئے کام کرتا ہے وہ خضر ہے ۔