ہالینڈ، مدیر اعلیٰ ڈیلی روشنی نیوز محمد جاوید عظیمی نے
ہر دلعزیز دوستوں اور ساتھیوں کے اعزاز میں
پر تکلف حلیم پارٹی کا انتظام و انصرام کیا ۔۔
ہالینڈ (ڈیلی روشتی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔۔ نمائندہ خصوصی) معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی نے فرینڈز روشنی فورم کی ٹیم کے ساتھیوں اور دوستوں کے اعزاز میں بروز ہفتہ 19 جولائی 2025 کو پُر تکلف حلیم پارٹی کا انتظام و انصرام کیا۔ حلیم تناول کرنے بعد دوستوں نےہفتہ وار بیٹھک میں مختلف موضوعات پراپنے اپنے انداز میں اظہار خیال کیا ۔ حلیم بنانے کا آغاز کب اور کہاں سے ہوا اس پر دوستوں نے اپنی معلومات سے آراستہ گفتگو فرماکر اس کی اہمیت پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی، جبکہ حلیم کی تیاری میں استعمال ہونے والی نمایاں اشیاء اور اور اس سے حاصل ہونے والے وٹامنز اور توانائی کی اکائیوں کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ حلیم کے ساتھ پیش کئے جانے والے اہم لوازمات اور ان کے پوشیدہ اثرات پر بھی دوستوں نے حکیمانہ انداز میں رائے قائم کی۔ جاوید عظیمی نے تمام دوست احباب کا حلیم پارٹی میں شریک ہونے پر صمیم قلب شکریہ ادا کیا۔ جواباً تمام شرکائے تقریب نے میزبان اول جاوید عظیمی کا مدعو کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی صحت و تندرستی اور زندگی کے لئے خیر و برکت کے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔