Daily Roshni News

لیجنڈزلیگ: بھارتی کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں بھی پاکستان کیخلاف کھیلنے سے انکارکردیا

بھارت کی جانب سے کھیل میں بھی پاکستان کے خلاف سیاست جاری ہے اور  ایک بار پھر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں بھارت  نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔ راؤنڈ میچ میں بھی بھارت نے میچ کا بائیکاٹ کیا تھا۔

محسن نقوی کی  زیر صدارت ایشن کونسل کے اجلاس میں بھارت نے شرکت بھی کی اور میچز کھیلنے کی حامی بھی بھری جس کے بعد سے بھارتی میڈیا، سیاست دان اور سابق کرکٹر چراغ پا ہیں اور مسلسل بھارتی بورڈ کو تنقیدکا نشانہ بنا رہے ہیں۔

انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت نے ایک بار پھر پاکستان سے کھیلنے سے انکار کیا ہے۔ اس بار انکار سیمی فائنل کھیلنے پر کیا ہے، راؤنڈ میچ میں بھی بھارتی ٹیم نے پاکستان سے کھیلنے پر انکار کیا تھا اور پاکستان کو واک اوور دے دیا گیا تھا۔

اب سیمی فائنل نہ کھیلنے سے پاکستان ٹیم  سیدھا ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پہنچ جائےگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان سے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں میں 5 بھارتی کھلاڑی شامل ہیں جن میں بھارتی کپتان یووراج سنگھ، شیکھر دھون، ہربھجن سنگھ،  عرفان پٹھان اور  یوسف پٹھان شامل ہیں۔

س سے قبل ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے پہلے مرحلے میں بھی بعض بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کیا تھا۔بھارتی کھلاڑیوں کا مطالبہ تھا کہ پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ نہ بنایا جائے۔

Loading