Daily Roshni News

سرکار وارث پاک ؒ سلسلہ چشتیہ قادریہ کے  سورجِ معرفت ۔۔۔

سرکار وارث پاک ؒ سلسلہ چشتیہ قادریہ کے  سورجِ معرفت ۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )سرکار وارث پاک ؒ سلسلہ چشتیہ قادریہ کے ایک ایسے سورجِ معرفت ہیں جن کی روشنی سے نہ صرف مسلمانوں بلکہ دوسرے مذاہب والوں نے بھی رحمتیں اور برکتیں سمیٹیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری و ساری ہے۔ مخلوقِ خدا میں آپ کی تعلیمات مقبول ہیں۔ پیر اور مرید کے بارے میں آپ کے درجہ ذیل فرمودات سالکین کے لیے مشعل راہ ہیں اور ان کو پڑھ کر بھولے ہوئے کو اپنا سبق بھی یاد آجائے گا اور نئے آنے والے کو مرشد کامل سے خالص محبت کی دعوت بھی ملے گی۔

🔸️ جو مرید پیر کو دور سمجھے وہ مرید ناقص ہے اور جو پیر مرید سے دور رہے وہ پیر ناقص ہے-

🔸️ پیر کی صورت میں خدا ملتا ہے اور اگر پیر کی صورت ہر وقت سامنے رہے اور وہی صورت ہر جگہ نظر آنے لگے تویہی فنافی الشیخ ہے۔

🔸️ مرید کو کامل یقین کرنا چاہیے اور وہ یقین والا مرید ہو تو خاک کے ڈھیر سے بھی لے سکتا ہے۔

🔸️ مریدی دل سے ہوتی ہے اور دل مسلمان ہوتا ہے۔  اس لیے ہر جگہ ایک ہی نشان دیکھنا،  جگہ جگہ مرید ہونا ہر جائی عورتوں کا ساشیوہ ہے۔

🔸️ بس ایک صورت پکڑ لو ، وہی تمھارے ساتھ یہاں رہے گی اور وہی قبر میں اور وہی حشر میں ساتھ ہو گی۔

🔸️ جس کے تصور میں مرو گے اسی کے ساتھ حشر ہو گا۔ جس صورت کا خیال پختہ ہو جائے گا وہی صورت موت کے بعد بھی قائم رہے گی۔

اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے بزرگوں کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا کرے۔ اور ہمیں کامل مرشد کی محبت، صحبت اور معرفت عطا فرمائے اور ہمیں عشق کی دولت نصیب کرے۔ آمین!

🤲 اعمال کا ہدیہ:-

ایک بار سورۃ فاتحہ تین بار سورۃ اخلاص اور اول و آخر تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس عظیم ہستی کو ہدیہ کریں۔

Loading