Daily Roshni News

سیکنڈ ہینڈ موبائل خریدتے وقت کون سی   چیزیں چیک کرنا ضروری ۔۔۔

سیکنڈ ہینڈ موبائل خریدتے وقت کون سی   چیزیں چیک کرنا ضروری ۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشن)01_Body Condition

سب سے پہلے موبائل کی کنڈیشن چیک کریں وہ کہیں سے ٹوٹا یا جلا ہوا تو نہیں۔اس کا فرنٹ بیک اور سائیڈز دھیان سے دیکھ لیں کہ ڈیمج تو نہیں یا کہیں سے کھلا ہوا یا اکھڑا ہوا تو نہیں۔

02_Screen Damage

موبائل کی اسکرین دھیان سے چیک کریں کہ اس میں کسی قسم کا کوئی نشان تو نہیں عموماً بلیک ڈاٹ یا شیڈ آیا ہوتا ہے اسے دھیان سے دیکھ لیں۔

03_Screen Brightness (full)

موبائل کی برائٹینس فل کرکے چیک کر لیں کہ اس میں کسی قسم کا نشان/گرین یا پنک لائن یا نمی وغیرہ تو نہیں۔نمی سے اسکرین میں سفید دھبے سے آ جاتے ہیں۔

04_Battery Condition & Percentage

موبائل کی بیٹری چیک کر لیں کہ اس کی ٹائمنگ ٹھیک ہے اس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ اسکرین کی برائٹنیس فل کر دین اور کیمرہ سے شٹر تصاویر 100 تک کھینچیں اس دوران بیٹری ایک دو پرسنٹ گرے تو مسئلہ نہیں لیکن اس سے زیادہ گرے تو پھر بیٹری کمزور ہوگی۔

05_Charger and Cable Originality

موبائل کا چارجر اور کیبل کے اوریجنل ہونے کی تسلّی کر لیں۔اوریجنل جیسی فنشنگ کسی بھی کاپی میں نہیں ہوتی دوسرا اگر اس پہ بار کوڈ لگا ہو تو اسے بھی اسکین کیا جا سکتا ہے۔مزید آپ کسی بااعتماد ڈیلر سے بھی چیک کروا سکتے ہیں کیونکہ کچھ نشانیاں فزیکل دیکھنے پر ہی پتہ چلتی ہیں۔مزید یہ دیکھیں کہ جتنے واٹ کا چارجر باکس پہ یا اپنی ویب سائٹ پہ کمپنی نے لکھا ہے اتنے واٹ کا ہی ہے۔

06_IMEI Match with Box

موبائل سے #06#* ڈائل کریں گے تو موبائل کا IMEI نمبر اسکرین پر شو ہو جائے گا اسے ڈبے ہر موجود IMEI نمبر سے میچ کر لیں۔

07_Finger & Face lock

موبائل کی سیٹنگز میں جا کر فنگر پرنٹ اور فیس لاک چیک کر لیں کہ پراپرلی کام کر رہا یا نہیں۔

08_Habdsfree Port

موبائل کی ہینڈ فری پورٹ کو بھی ہینڈ فری لگا کر چیک کر کیں ویسے کوئی میڈیا چلا کر بھی اور کال کر کے بھی چیک کریں کہ معلوم ہو سکے دو طرفہ آواز ٹھیک ہے۔

09_Rear & Front Camera

موبائل کے فرنٹ اور بیک دونوں کیمرہ سے تصاویر اور شارٹ ویڈیو بنا کر چیک کر لیں کہ رزلٹ کیسا ہے نیز تیز روشنی میں کیمرہ لینز چیک کر لیں کہ ان میں ڈسٹ وغیرہ تو نہیں۔

10_Mic, Speaker & torch

موبائل کا اسپیکر، مائیک اور ٹارچ جلا کر چیک کر لیں۔اسپیکر اور مائیک کو ریکارڈر ہر بھی چیک کیا جا سکتا ہے مگر آپ کال کرکے بھی چیک کر سکتے ہیں۔

11_Signal Strength

موبائل کی سگنل سٹرینتھ کی تسلّی کر لیں اس کیلئے جگہ بدل کر اور کمرے کا دروازہ بند کر کے چیک کرلیں کہ اس سے سگنلز میں کوئی فرق یا رکاوٹ تو نہیں آتی۔سم کا انٹرنیٹ آن کرکے چیک کریں کہ سگنلز کون سے آ رہے 2G,3G یا 4G وغیرہ…

12_WiFi and Bluetooth

موبائل کا وائی فائی آن آف کرکے اور بلو ٹوتھ سے کوئی چیز ٹرانسفر کر کے تسلّی کر لیں۔

13_Call from both Sims

موبائل میں دونوں سمز ڈال کر ان پہ کالز کر کے اور ان دونوں سے کالز کر کے چیک کر لیں کہ دونوں سمز پراپرلی چل رہی ہیں۔

14_Check PTA Approval

موبائل اگر PTA Approved لے رہے ہیں تو موبائل کا IMEI نمبر PTA کی ویب سائٹ پر ڈال کر چیک کر لیں کہ یہ PTA پر رجسٹرڈ ہے یا نہیں۔اس میں ایک بات خاص طور پہ یاد رکھیں کہ صرف PTA رجسٹرڈ نہیں دیکھنا بلکہ یہ تسلّی کریں کہ جو ماڈل آپ لے رہے ہیں وہی ماڈل ویب سائٹ پر اس IMEI پر شو ہو رہا ہے نا کیونکہ اگر ماڈل کوئی اور شو ہو رہا ہوا تو یہ PTA Approved نہیں بلکہ Patch کیا گیا ہوگا۔

15_Open Or Repaired Checking

موبائل اوپن یا ریپئر تو نہیں یہ تسلّی سے چیک کر لیں اگر موبائل اوپن یا ریپئر ہوگا تو وہ کمپنی جیسی فٹنگ میں نہیں ہوگا ہاں کچھ ٹیکنیشن بہت ماہر ہوتے ہیں تو دکاندار یا ڈیلر سے اس چیز کی تحریری ضمانت لیں کہ موبائل اوپن یا ریپئر شدہ نہیں۔

16_RAM and Storage

موبائل کی سیٹنگز میں جا کر اس کی اسٹوریج اور ریم کنفرم کر لیں کہ جتنی بتائی جا رہی ہے اتنی ہی ہے یا کم زیادہ…

17_E-Gadget Verification

موبائل کی E-Gadget Verification کر لیں اگر آپ خود نہیں کر سکتے تو مذکورہ ڈیلر یا دکاندار سے کروائیں وہ آپ کو یہ Verification کرکے دینے کا پابند ہے۔اس سے یہ کنفرم ہو جائے گا کہ موبائل چوری، ڈکیتی وغیرہ میں چھینا گیا تو نہیں۔ (باکس کی موجودگی میں ویسے یہ چانسز کم ہوتے ہیں لیکن بہرحال چانس ہوتا ہے کیونکہ بدقسمتی سے اب موبائل کے IMEI سی میچ کرکے باکس تیار بھی ہو جاتے ہیں)

18_Charge Mobile Atleast 10 mins

موبائل کو کم از کم 5 سے 10 منٹ چارج کر کے چیک کریں کہ وہ چارجنگ ٹھیک سے کر رہا ہے چارجر یا موبائل ایک حد سے زیادہ گرم تو نہیں ہوتے اگر ایسا ہو تو دونوں میں سے کوئی چیز شارٹ ہو سکتی ہے جو بعد میں نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

19_ID Card Copy Or Bill

اگر آپ کسی انجان بلکہ جاننے والے شخص سے بھی خرید رہے ہیں تو اس کے شناختی کارڈ کی کاپی اور دکاندار یا ڈیلر سے خرید رہے ہوں تو ان سے Invoice یا بل لازمی طلب کریں۔

نیز جب کبھی سیکنڈ ہینڈ موبائل خریدیں تو اپنے بااعتماد ڈیلر سے خریدیں یا پھر آپ بھی یہ سب چیزیں چیک کِیا کریں۔غالب امکان ہے کہ آپ لٹنے سے بچ جائیں گے اور چیز کی تسلّی آپ خود کر سکیں گے۔

خیر اندیش آپ کا اپنا…

#علیم_امتیاز

Loading