ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو زانٹرنیشنل)حضرتِ سَیِّدُنا ابو ذر غِفاری رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ نے عرض کی: یَا رَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ایک آدمی کسی قوم سے مَحَبَّت کرتاہے لیکن ان جیسے کام نہیں کر سکتا۔فرمایا:’’اے ابو ذر ! تم اُس کے ساتھ ہو جس سے مَحَبَّت کرتے ہو۔ ‘‘حضرتِ سَیِّدُنا ابو ذر غِفاری رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنہُ نے عرض کی کہ میں تواللہ عزَّوَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے مَحَبَّت کرتا ہوں۔فرمایا:’’ تم اس کے ساتھ ہو جس سے مَحَبَّت کرتے ہو۔‘‘ (ابو داود، ۴/۴۲۹، حدیث:۵۱۲۶)
انتخاب۔۔۔۔علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی