Daily Roshni News

تمام پیغمبروں نے کہا ہے کہ آپس میں لڑو نہیں لیکن آدمی آپس میں محبت سے نہیں رہتا ۔۔۔ اس کی کیا وجہ ہے ؟۔۔۔تحریر۔۔۔ حضرت خواجہ شمس الدین احمد عظیمی ؒ۔

تمام پیغمبروں نے کہا ہے کہ آپس میں لڑو نہیں لیکن آدمی آپس میں محبت سے نہیں رہتا ۔۔۔ اس کی کیا وجہ ہے ؟

تحریر۔۔۔ حضرت خواجہ شمس الدین احمد عظیمی ؒ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ تحریر۔۔۔ حضرت خواجہ شمس الدین احمد عظیمی ؒ)ہم آدمی کو یہ جانتے ہیں کہ ایک فزیکل باڈی کا نام ہے لیکن ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ جب آدمی مر جاتا ہے تو فزیکل باڈی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی ، لیکن آدمی مر جاتا ہے ۔ آنکھ بھی ہوتی ہے ، ہاتھ بھی ہوتے ہیں ، پیر بھی ہوتے ہیں لیکن اس میں حرکت نہیں ہوتی ۔

اس کا مطلب یہ ہوا کہ فزیکل باڈی کو چلانے والی کوئی ایجنسی ہے اور وہ ایجنسی ،، روح ،، ہے ۔۔۔

کوئی آدمی ۔۔۔۔۔ تمام آدمی اگر مر جائیں تو وہ بات نہیں کر سکتے ۔ کیوں ؟

کوئی مُردہ آدمی شادی نہیں کر سکتا ۔ کسی مردہ آدمی نے بچہ پیدا نہیں کیا ۔ کوئی مُردہ آدمی کھانا نہیں کھاتا ۔

کبھی آپ نے دیکھا ہے ، کسی مردہ آدمی نے روٹی کھائی ہو؟

اس کا مطلب یہ ہوا کہ آدمی فساد اس لیے کرتا ہے کہ وہ فزیکل باڈی کو سب کچھ سمجھتا ہے ۔

آدمی اس بات کو سمجھ لے کہ یہ فزیکل باڈی روح کے تابع ہے ۔۔۔۔

حضرت خواجہ شمس الدین احمد عظیمی رحمتہ اللہ علیہ

خطاب آدم ڈے 2005

Loading