Daily Roshni News

ٹرمپ آئندہ ہفتے روسی صدرپیوٹن سے ذاتی طور پر ملنے کے خواہش مند

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روسی صدرپیوٹن سے آئندہ ہفتے ذاتی طور پر ملنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیوٹن سے ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ کا یوکرینی صدر سے بھی ملاقات کا ارادہ ہے۔

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے اس حوالے سے کہا کہ ٹرمپ پیوٹن ملاقات میں حائل بہت سی رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔

خیال رہےکہ امریکی صدر ٹرمپ نے 8 اگست تک یوکرین امن معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں روس پر نئی پابندیوں کی دھمکی دی ہوئی ہے۔

Loading