اسرائیل کی تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی معاہدہ مصر کے ساتھ طے پا گیا۔
اسرائیل نے 35 ارب ڈالر مالیت کا گیس معاہدہ مصر کے ساتھ طے کر لیا ہے، جس کے تحت 2040 تک مصر کو تقریباً 130 ارب مکعب میٹر (BCM) قدرتی گیس فراہم کی جائے گی۔
مصر کی کمپنی بلو اوشن انرجی کے ساتھ طے پانے والا یہ معاہدہ سابقہ معاہدے کی وسعت کو ظاہر کرتا ہے اور اسے خطے میں توانائی کے تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی مقامی توانائی ضروریات کو دہائیوں تک محفوظ بنانے کے لیے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
نیومڈ (NewMed) جو کہ لیویاتھن پارٹنرشپ کی قیادت کر رہی ہے، اس نے اس معاہدے کو اسرائیل میں گیس کے ذخائر کی دریافت کے بعد سب سے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔