آسمانی بجلی کو رعد فرشتے کی تسبیح کہا گیا ہے
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )یہ غیر معمولی،حیرت انگیز تصویر کوالالمپور، ملائیشیا میں طوفان کے دوران 40 منٹ کے دوران اکٹھے آسمانی بجلی کے 32 شاٹس کے ایک ڈھیر کی ہے۔ ایسا نظارہ شاذ و نادر ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔۔قران پاک میں آسمانی بجلی کو رعد فرشتے کی تسبیح کہا گیا ہے اور قرآن کریم میں پوری سورت موجود ہے جس کا نام رعد ہے
کتاب ھدایت قرآن مجید فرقان حمید میں الله تعالی کا فرمان ہے
سورة رعد آیة ۱۲-۱۳
هُوَ الَّذِي يُرِيكُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَطَمَعًا وَيُنشِئُ السَّحَابَ الثِّقَالَ
اردو:
وہی تو ہے جو تم کو ڈرانے اور امید دلانے کے لئے بجلی دکھاتا اور بھاری بھاری بادل پیدا کرتا ہے۔
وَيُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهِ وَالْمَلَائِكَةُ مِنْ خِيفَتِهِ وَيُرْسِلُ الصَّوَاعِقَ فَيُصِيبُ بِهَا مَن يَشَاءُ وَهُمْ يُجَادِلُونَ فِي اللهِ وَهُوَ شَدِيدُ الْمِحَالِ
ترجمہ
اور رعد اور فرشتے سب اسکے خوف سے اسکی تسبیح و تحمید کرتے رہتے ہیں اور وہی بجلیاں بھیجتا ہے پھر جس پر چاہتا ہے گرا بھی دیتا ہے۔ جبکہ وہ الله کے بارے میں جھگڑتے ہیں اور وہ بڑی قوت والا ہے۔