Daily Roshni News

حضرت جنید بغدادی رحمتہ اللہ علیہ سے کسی نے سوال پوچھا؟

حضرت جنید بغدادی رحمتہ اللہ علیہ سے کسی نے سوال پوچھا؟

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )حضرت جنید بغدادی رحمتہ اللہ علیہ سے کسی نے سوال پوچھا؟ کہ حضور لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ وہ اپنے عیوب کو سمجھتے بھی ہیں جانتے بھی ہیں لیکن صحیح راستے کی طرف نہیں آتے ؟ حضرت جنید بغدادی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگوں نے شریعت کے ظاہر کو تو سمجھا ہے لیکن باطن کی طرف توجہ نہیں کی جس کہ وجہ سے اللہ عزوجل نے ان کے دلوں کو اندھا کر دیا ہے۔

الرسالۃالقشیریہ،طبقات الصوفیہ

آج کل اکثر لوگ ایک سوال کرتے ہیں اور میں بھی اس کے متعلق سوچتا ہوں کہ بہت سے حضرات دن رات تقریریں کرتے ہیں لوگوں کو ظاہری و شریعی احکام بھی بتاتے ہیں انکو جہنم کے خوفناک مناظر کا بتا کر ڈراتے بھی ہیں لوگوں کو ان کے عیوب کے متعلق بھی آگاہ کرتے ہیں ان تمام کے باوجود ہم جب اس کا نتیجہ دیکھتے ہیں تو صاف نظر آتا ہے کہ لوگوں پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا کیوں اس کی وجہ کیا ہے مولوی صرف شریعت کا عالم ہوتا ہے اور اس کی وجہ حضرت جنید بغدادی رحمتہ اللہ علیہ کے اوپر والے فرمان سے آپ کو سمجھ آجائے گی دوسری طرف ہم دیکھتے ہیں صوفیاء اکرام جو مولویوں کی طرح دن رات تقریریں تو نہیں کرتے بلکہ اپنے آستانوں پر خاموش رہ کر حالت مراقبہ میں تشریف فرماہوتے ہیں لیکن جب لوگ ان کی پاک و روحانی بارگاہ میں حاضر ہوتے ہیں تو صوفیاء اکرام تقریر کیے بغیر ان لوگوں کے باطن یعنی دل کی زندگی بدل دیتے ہیں کیونکہ صوفیاء اکرام شریعت کے ساتھ  معرفت طریقت اور حقیقت کے بھی عالم فاضل ہوتے ہے ان کی خاموشیوں میں وہ اثر ہوتا ہے جو مولویوں کی تقریروں میں نہیں ہوتا وجہ ظاہر ہے کہ وہ ظاہر اور باطن دونوں کے عالم ہوتے ہیں اور وہ اس مقام پر ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے متعلق فرماتا ہے کہ میں اپنے ولی کی زبان کان اور ہاتھ  بن جاتا ہوں….

Loading