ہالینڈ، معروف عالم دین علامہ سید سعادت علی قادریؒ کے
سالانہ عرس کی تقریب کی تقریب 10 اگست 2025 کودی ہیگ
منعقد ہوگی، خواتین و حضرات کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔۔ جاوید عظیمی ) معروف عالم دین علامہ سید سعادت علی قادری ؒکے سالانہ عرس کی تقریب ہر سال باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے۔ امسال یہ سالانہ تقریب بروز اتوار 10 اگست 2025 کو دن دو بجے سے ساڑھے چھ بجے تک جماعت اہلسنت نیدرلینڈز کے زیر انتظام و انصرام القادری سینٹر دی ہیگ کے ہال میں منعقد ہوگی۔سالانہ عرس کی تقریب کے دوران مفتی سلطان احمد القادری مصباحی اور مولانا حافظ سجاد برکاتی اپنے مخصوص انداز میں صاحب عرس کی سوانح حیات اور آپ ؒ کی دینی خدمات پر روشنی ڈال کر خراج عقیدت پیش کرنے کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔ عرس کی تقریب کے اختتام پر حاضرین کی تواضع لنگر سےکی جائے گی۔ مزید تفصیلات کے لئےخبر کے ساتھ شائع شدہ پوسٹر کا مطالعہ کریں۔