مصنف: بچوں کی حوصلہ افزا کہانیاں
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک بہت ہی نیک اور رحم دل بادشاہ تھا اس کا ایک بہت خوبصورت محل تھا بادشاہ کی دو بیٹیاں تھی ایک نام شہزادی امبر اور دوسری کا شہزادی ماروخ تھا . وہ سب بہت ہنسی خوشی رہتے تھے ایک دن بادشاہ جنگل میں شکار کرنے گیا تو اس نے ایک ہرن پر تیر چلایا ہرن بچ گیا جنگل میں ایک جن جنگل کی سیر کر رہا تھا وہ تیر اس جن کو لگ گیا جن کو بہت غصہ آیا اس نے بادشاہ اور سپاہیوں پر حملہ کر دیا ۔ بادشاہ اور سپاہی جان بچا کر وہاں سے چل دیے اور اپنے محل پہنچ گیے ۔ بادشاہ محل پر بہت پہرہ لگا دیا ۔ ایک دن دوپہر کے وقت بادشاہ اپنے محل میں سو رہا تھا .۔ بادشاہ کا ایک خوبصورت باغ تھا شہزادی امبر باغ میں سیر کر رہی تھی باغ میں بہت خوبصورت پرندے آتے تھے شہزادی امبر انھیں پانی اور دانہ ڈالتی پرندے بہت خوش ہوتے ۔ اچانک وہی جن باغ میں آیا اس نے دیکھا بادشاہ کی بیٹی شہزادی باغ میں سیر کر ہی ہے اس نے شہزادی کو اپنے جادو سے قید کرلیا شہزادی نے بہت شور مچایا سپاہیوں نے شہزادی کو جن کی قید سے چھڑانے کے لیے اس کی طرف بھاگے لیکن جن اڑ گیا محل میں بہت شور مچ گیا بادشاہ نے اعلان کیا جو شہزادی جن کی قید کرواے گا میں اس کو بہت سا انعام دونگا ۔ لیکن یہ کیسی کو بھی معلوم نہیں تھا جن کہاں رہتا ہے ۔ لوگوں نے انعام کی لالچ میں بہت کوشش کی لیکن شہزادی کو نا ڈھونڈ سکے ایک لڑکا بہت ایماندار اور محنتی تھا وہ دوسروں کی بہت مدد کرتا ۔ وہ بہت غریب تھا ۔ محنت مشقت کرکے جو کچھ حاصل ہوتا اس کھانے کا سامان خرید لیتا ۔ ایک دن وہ ایک ندی کے کنارے بیٹھا تھا . اور مچھلیاں پکڑ رہا تھا ندی میں سے ایک مچھلی پکڑی وہ ایک جل پری تھی تو مچھلی نے اس لڑکے سے کہا تم مجھے چھوڑ دو تو میں تمھیں ایک ایسی بات بتاوں گی جسے تم حاصل کرکے بہت امیر ہو جاو گے اس لڑکے نے جل پری سے کہا میں نہیں مانتا کہ یہ بات سچ ہوگی جل پری نے لڑکے سے اچھا اگر میری بات پر یقین نہیں تو کیا بات سچ نہیں کہ بادشاہ کی بیٹی امبر کو ایک جن نے قید کر لیا لڑکے نے جل پری سے کہا یہ بات تو سچ ہے ۔ جل پری نے لڑکے کو بتایا کہ یہاں سے بہت دور کوہ سلمان پہاڑوں میں وادی جن ہے جہاں اس جن کا محل ہے. جس میں اس جن نے شہزادی امبر کو اپنے محل میں قید کیا ہوا ہے ۔ اس نے پری سے کہا لیکن میں وہاں کیسے پہنچوں گا . جل پری نے اسے کہا میرے پاس ایک سونے کاسکہ ہے لے لو اسے فروخت کرکے اپنے لیے کچھ کھانے کا سامان اور ایک گھوڑا خرید لو جو تمھارے سفر میں بہت کام آے گا ۔ اس نے جل پری سے سونے کاسکہ لیا اور چل دیا اور سونے کا سکہ فروخت کرکے کچھ سامان خریدا اور تلوار اور ایک گھوڑا خریدا ۔ اور وادی سلمان کی طرف دیا ۔ اس نے بہت تیز گھوڑا دوڑایا اور بہت زیادہ سفر کیا ۔ ابھی وہ أدھے راستے میں تھا ۔ اسے شام ہو گیی ۔ اس نے ایک جگہ رک کر أرام کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اس گھوڑے کو ایک درخت باندھ دیا اور اس کے پاس کچھ کھانے کا سامان تھا وہ کھانا کھا کر سو گیا ۔ رات ہوتے ہی آسمان سے ایک روشنی اس طرف آی اس کی انکھ کھلی تو دیکھا ایک بہت خوبصورت پری تھی وہ اٹھا اور اس نے اس پوچھا تم کون ہو اور یہاں کیا کر رہی ہو پری نے اسے بتایا میرا نام کہکشاں ہے اور میں پری ہوں اور تمھاری مدد کرنے کے لیے آی ہوں اس نے پوچھا تم میری کیا مدد کرو گی پری نے اسے کہا ۔ اس جگہ سے آگے جنات کی وادی ہے وہاں بہت سے جن رہتے ہیں اگر تم وہاں جارہے ہو تو میں تمھیں انگھوٹھی دیتی ہوں جو تمھیں جن کے جادو سے بچاے گی ۔ تم نیک مقصد کے لیے جارہے ہو اس لیے میرا فرض ہے میں بھی تمھاری مدد کروں اس نے پری کا شکریہ اداکیااور انگھوٹھی اپنے ہاتھ میں پہن لی ۔ پری وہاں سے چلی گیی صج ہوتے وہ اپنی منزل کی طرف روانہ ہوا ۔ بہت تیز گھوڑا دوڑانے کے بعد ایک جگہ پہنچا جہاں جن کا بہت خوبصورت محل تھا ۔ شہزادی روزانہ محل کے باہر دیکھتی کہ شاید اسے کوی جن کی قید سے چھڑانے آجاے اس دن جن محل سے باہر گیا تھا شہزادی امبر نے محل سے باہر دیکھا تو ایک گھوڑ سوار ہے ۔ کہ شاید اب اس کی مدد ہو سکے ۔ لڑکے نے شہزادی کو دیکھا اور اسے بتایا کہ تمھیں جن کی قید سے آزاد کروانے آیا ہے ۔ شہزادی بہت خوش ہوی ۔ شہزادی نے لڑکے کو بتایا جن ابھی محل سے باہر اور کیسی یہاں آسکتا ہے . اتنی دیر میں جن وہاں آگیا اس نے لڑکے کو دیکھا اور زور زور سے قہقے لگانے لگا اور کہنے لگا میں تمھیں کھا جاو گا لڑکے جن سے کہا شہزادی چھوڑ دو ورنا میں تمھیں مار دوں گا لڑکے نے اپنی تلوار نکالی اور جن سے مقابلہ کرنے لگا جن لڑکے پر آگ برسانے لگا لیکن پری کی دی ہوی انگھوٹھی کی وجہ سے لڑکا جن کے جادو سے بچ جاتا ۔ جن کو بہت غصہ اور اس نے لڑکے پر حملہ کیا لڑکے نے اپنی تلوار جن کا بازو کاٹ دیا جن زخمی ہو گیا اور غصے سے لڑکے پر پھر حملہ لڑکے اپنی تلوار جن کے دونوں بازو کاٹ دیے اب جن انھیں پکڑ نہیں سکتا ہے شہزادی بہت خوش ہوی ۔ لڑکے نے محل کے اوپر ایک رسی پھینکی شہزادی رسی ذریعے محل سے نیچے آگیی جن اپنے بڑے بڑے دانتوں سے لڑکے کو کاٹنے کے لیے اس کی طرف بھاگا اتنی دیر میں لڑکا اور شہزادی گھوڑے پر سوار ہو گیے جن بہت زیادہ زخمی ہو گیا تھا لڑکے بہت تیز گھوڑا دوڑایا اور وہاں سے دور پہنچ گیے جن نے ان کو پکڑنے کی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہا بہت سفر کرنے بعد شہزادی اور لڑکا محل پہنچے تو بادشاہ بہت خوش ہوا ۔ محل میں ہر طرف خوشی کا سماں تھا بادشاہ نے محل میں سب کھانے کی دعوت دی اور اور بہت سا خزانہ لوگوں میں تقسیم کیا لوگ بہت خوش ہوے ۔ اس لڑکے کی بہادری کی وجہ سے بادشاہ نے اسے بہت سا انعام دیا اور اپنی بیٹی شہزادی امبر کی شادی اس لڑکے سے کردی ۔
پیارے بچو اگر اپ کو کہانی پسند ای ہو تو کمنٹ میں بتایں اور پیج کو لایک اور فالو کریں اور اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں شکریہ