مرکز شیرانی اشاعت و تحقیق و شیرانی لائبریری کے زیر اہتمام ، یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے خصوصی پر وقار تقریب منعقد کی گئی ۔۔۔۔۔
پاکستان ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔ نمائندہ خصوصی ) کسی بھی معاشرے کا حسن اس کے زرخیز دماغ،متحرک اور مثبت سوچ کے حامل افراد ہوتے ہیں ۔جن کی کاوش اور محنت اور محبت سے نہ صرف دوست احباب کے لیے ماحول خوشگوار ہوجاتاہے بلکہ سوچنے،مل بیٹھنے کے مواقع میسر آتے ہیں جن میں شریک ہوکر علمی،ادبی،تخلیقی اور تحقیقی نکات،تاریخ کےمختلف پہلو،قومی وسماجی نفسیات،معاشرتی الجھنوں اور قومی تہواروں کی اہمیت سے آگاہی حاصل ہوتی ہے۔گجرات کے ادبی،علمی،تحقیقی اور تخلیقی ماحول کو پروان چڑھانے میں شیرانی مرکز اشاعت وتحقیق اور شیرانی لائبریری کے روح رواں متحرک نوجوان لکھاری متعدد کتب کے مصنف،یار باش اور وسیع المشرب وطعام کے اعلیٰ ذوق رکھنے والے جناب رائے فصیح اللہ جرال کی خدمات سے انکار ممکن نہیں۔یوم پاکستان کی تقریبات جن کو اس سال آپریشن بنیان المرصوص کے تحت معرکہ حق کے عنوان کے تحت منایا جارہاہے ،اسی سلسلہ کے تحت مرکز شیرانی اشاعت وتحقیق وشیرانی لائبریری کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی ایک سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں ادبا اور صحافیوں کے نمائندہ افراد کو مدعو کیاگیا۔یوم آزادی کی اس تقریب کے مہمانان اعزاز میں معروف مصنف یونیورسٹی آف گجرات کے سابق۔ میڈیاڈائریکٹر،نقادجناب شیخ عبدالرشید،معروف صحافی تاریخ یونان و گجرات کے مصنف،سابق صدر پاکستان جرنلسٹس کلب رجسٹرڈ یونان سکندرریاض چوہان،نامورمزدور راہنما اے پی ایف پی یو ٹی کے جنرل سیکرٹری ،وے آف ایمبسی کے چیف ایڈیٹر اور پرتگال کے ممتاز صحافی جناب ضیاء سید،گجرات کی پراپرٹی بزنس کے نمایاں نام،مصنف اور سماجی کارکن جناب شاہدگلزار مرزا،جلالپور جٹاں پریس کلب کے صد جناب اعظم انصاری،کڑیانوالا سے روزنامہ ڈاک کے نمائندہ خصوصی ڈاکٹر ذوالفقار،گجرات پریس کلب کے متحرک رکن روزنامہ روزن کے ایڈیٹر جناب ذوالفقار باجوہ اور اٹلی کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت گجرات کی جرال برادری کی نمائندہ شخصیت مرزا مشتاق احمد جرال شریک تھے۔گجرات کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ یوم آزادی کی تقریب کے شرکا نے یوم پاکستان کے حوالے سے پاکستان کی تاریخ،قیام پاکستان کے قیام کے اسباب،ملک کو درپیش مشکلات،سیاسی استحکام گجرات کے عوام کا تحریک پاکستان میں کردار اور دیگر نکات پر تبادلہ خیال کیا۔تقریب میں شرکا کی جانب سے کیے گئےمختلف سوالات کےجواب میں شیخ عبدالرشید،رائے فصیح اللہ جرال اور سکندر ریاض چوہان نے حاضرین کو سوالات پرتسلی بخش نکات پیش کیے۔تقریب کے شرکا نے شیرانی مرکز اشاعت وتحقیق اور شیرانی لائبریری کی قومی تہوار کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اس کوبہترین علمی ادبی اور قومی کوشش قرار دیتے ہوئے رائے فصیح اللہ جرال کوخراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ شیرانیز کے زیر اہتمام شروع کیے جانے والے قومی،مذہبی اور علمی ادبی نشستوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔تقریب میں یوم پاکستان کے دوکیک کاٹے گئے اور مہمانوں کی تواضع پُرتکلف عشائیے سے کی گئی۔