Daily Roshni News

منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ  کے زیر اہتمام ڈبلن میں ماہانہ درود و سلام کی روح پرور محفل منعقد کی گئی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ  کے زیر اہتمام ڈبلن میں ماہانہ درود و سلام کی روح پرور محفل منعقد کی گئی۔

ڈبلن آئرلینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔وسیم بٹ ) تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ  کے زیر اہتمام ڈبلن میں ماہانہ درود و سلام کی ایک روح پرور محفل منعقد کی گئی جس میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے بھرپور شرکت کی محفل کا آغاز عروش احمد  نے تلاوت قران پاک سے کیا نوید ناصر بٹ اور حمزہ علی نے عقیدت و محبت سے بارگاہ رسالت مآبؐ کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کر کے محفل پر ایک روحانی کیف و سرور طاری کر دیا جس سے محفل میں اللہ اکبر یا رسولؐ اللہ کے نعرے گونجتے رہے ۔جبکہ اس محفل کی نظامت کے فرائض محی الدین نے ادا کیے ۔

ان محافل کا مقصد محبت رسولؐ کو فروغ دینا اور نوجوان نسل کے دلوں میں نبی کریمؐ کی سیرت طیبہ کی روشنی پہنچانا ہے ۔

علامہ محمد عدیل نے درود پاک کی فضیلت و اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ۔

درود پاک یعنی نبی کریمؐ پر صلوۃ و سلام بھیجنا ایک عظیم عبادت اور سب سے بابرکت ذکر ہے یہ وہ عمل ہے جس کا حکم خود اللہ تعالی نے قرآن کریم میں دیا ۔

 نبی کریمؐ پر درود بھیجنا کوئی عام عمل نہیں بلکہ یہ وہ مبارک عمل ہے جو خود اللہ تعالی اس کے فرشتے اور اہل ایمان سب مل کر کرتے ہیں ۔

آخر میں حاضرین نے نبی کریمؐ کی بارگاہ اقدس میں کھڑے ہو کر درود و سلام کا نزرانہ پیش کیا اور اختتامی  دعا میں امت مسلمہ کی ترقی۔ عالم اسلام میں آمن اور آئرلینڈ  سمیت پوری دنیا میں اخوت و بھائی  چارے کے فروغ اور شیخ السلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت تندرستی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

 (رپورٹ وسیم بٹ آئرلینڈ )

Loading