سوال: اس سلسلۂِ عظیمیہ کے بانی کے بارے میں کچھ بتائیں؟
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )جواب۔یہ بات یقینی ہے…. غیر مسلم تو اعتراض کر سکتے ہیں لیکن مسلمان نہیں کہ کوئی بھی سلسلہ حضور علیہ الصّلوٰۃ و السّلام کی اجازت اور منظوری کے بغیر قائم نہیں ہوسکتا۔
عظیمیہ سلسلے کے بانی کا نام سید محمد عظیم برخیاؔ ہے۔ سید محمد عظیم نام ہے اور برخیاؔ شاعرانہ تخلص ہے۔ آپ خانوادۂِ اہلِ بیت ہیں۔ حضرت امام حسن عسکری ؓ کی اولاد میں سے ہیں اور حضرت موسیٰ رضاؓ سے براہ راست فیض یافتہ ہیں۔ میں نے تقریباً (۱۶) سال ان کی خدمت میں تربیت حاصل کی اور جو کچھ ان سے سیکھا وہ اللہ کا پیغام، اللہ کی باتیں، لوگوں تک پہنچا رہا ہوں حالانکہ سارے درخت قلم بن جائیں اور سمندر سیاہی بن جائیں تو بھی اللہ کی باتیں ختم نہیں ہوتیں۔