Daily Roshni News

صوفی گائیک قدیر احمد خان کو حکومت پاکستان نے صدارتی ایوارڈ کے لئے نامزد کردیا۔

صوفی گائیک قدیر احمد خان کو حکومت پاکستان نے

صدارتی ایوارڈ کے لئے نامزد کردیا۔

اہل پیرس کی قلبی مبارکباد۔۔۔

فرانس (ڈیلی روشنی  نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔۔منیر احمد ملک )حکومت پاکستان کی جانب یورپ کے معروف صوفی گائیک قدیر احمد خان کو صدارتی ایوارڈ برائے حُسنِ کارکردگی  دینے کا فیصلہ کیا گیاہے قدیر احمد خان پچھلے پچیس سال سے پاکستان کی ثقافت، صوفی اور لوک موسیقی کے فروغ کے لئے اپنا بہترین کردار ادا کر رہے ہیں بے شمار انٹرنیشنل فیسٹول میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور بارسیلونا اسپین اور پورے یورپ میں ان گنت پروگراموں میں نعت اور پاکستانی صوفی میوزک پرفارم کر چکے ہیں ان کی انہی طویل خدمات کے پیش ِ نظر حکومتِ پاکستان نے ابھیں صدارتی ایوراڈ برائے حُسنِ کارکردگی کے لئے نامزد کیا ہے جو کہ انہیں 24مارچ پریذیڈنٹ ہاؤس میں پیش کیا جائے گا

یاد رہے کہ یورپ میں یہ پہلے پاکستانی ہیں کہ جنہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس کے لئے نامزد کیا گیا ہے

ہم اپنی جانب سے اور اہل پیرس (فرانس) کی جانب سے  ان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں.     رپورٹ منیر احمد ملک بیورو چیف پیرس فرانس

Loading