پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں اضافےکا سلسلہ جاری ہے۔
آج کاروبار کے آغاز میں انٹربینک میں ڈالر ایک روپے74 پیسے مہنگا ہو کر 281 روپےکا ہوگیا اور کاروبار کے اختتام پر 3 روپے 78 پیسے مہنگا ہوکر 283 روپے 4 پیسے پر بند ہوا۔
انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 279 روپے 26 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر 287 روپے کا ہوگیا،گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 2 روپے اضافےکے بعد 286 روپے تھا۔