استنبول میں سجا آزادی کپ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا میلہ ۔۔ نوجوانوں نے فٹبال گراؤنڈ میں کھیلی کرکٹ ۔۔
استنبول، ترکیے (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ نامہ نگار خصوصی۔۔۔ سید رضوان حیدر بخاری)استنبول کے کراچی دربار گروپ آف ریسٹورنٹس کی جانب سے جشن آزادی کی مناسبت سے ٹیپ بال آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ۔۔ جس میں پاکستانی اور افغانی کھلاڑیوں پر مشتمل 4 ٹیموں نے حصہ لیا۔۔ ٹیموں میں کراچی دربار 11 ۔۔ استنبول ٹائیگرز، اوز لائینز اور زیتنبورنو کرکٹ کلب شامل تھیں ۔۔۔ فائنل میچ کراچی دربار اور استنبول ٹائیگرز کے درمیان کھیلا گیا جس میں استنبول ٹائیگرز نے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد بھی ہوا جس میں میچ اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیز تقسیم کی گئیں ۔۔ میچ اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی استنبول ٹائیگرز کے فہد خان قرار پائے۔۔ اس کرکٹ ٹورنامنٹ کی اہمیت اس لئیے بھی ہے کہ ترکیہ میں کرکٹ کا کھیل نہ ہی سمجھا جاتا ہے اور نہ ہی کھیلا جاتا ہے ، اور یہ کرکٹ میچ بھی فٹبال گراؤنڈ میں ہی کھیلا گیا۔۔۔
کراچی دربار گروپ آف ریسٹورنٹس کے روح رواں ارسلان رمضان صاحب نے روشنی نیوز انٹرنیشنل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ جیسے ملک میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ایک بڑی کامیابی ہے اور ترک لوگوں نے اس میں بھرپور ساتھ دیا ۔۔