‘۔۔شخص (Person) کی تعریف۔۔۔”
تحریر ۔۔۔۔۔۔ سید اسلم شاہ
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل) شخص انگریزی زبان میں پرسن (Person) کہلاتا ہے، اسکا یونانی ماخذ لفظ (Persona) ہے کہ جو (Per) اور (Sona) سے مل کر بنا ہے، (Per) کا مطلب (Through) یا ذریعہ ہے جبکہ (Sona) سونا کا مطلب آواز اور ماسک ہے۔
٭ اس نام کی وجہ تسمیہ یہ بتائی جاتی ہے کے قدیم یونان سٹیج ڈراموں میں ادا کار گیٹ اپ یا میک اپ کی بجائے اپنے کرداروں کی مناسبت سے ماسک تیار کر کے پہن لیتے تھے۔
اس ماسک کے ہیچھے سکڑپٹ کے مطابق اپنے مکالمے ادا کرتے تھے، وہیں سے یہ لفظ (Person) بنا جسکا ترجمہ شخص کیا گیا، یعنی حقیقت چھپائے ہوئے، ماسک سجائے ہوئے کو شخص کہتے ہیں۔
٭ مزید وضاحت یوں بھی ہوسکتی ہے کہ :
1) جس نے اصل دل میں چھپالیا ہو،
2) نقل چہرے پر سجا لیا ہو،
3) یا جس نے فردیت مار دی ہو،
4) شخصیت ابھار لی ہو،
5) یا جس نے اپنی حقیقی فارم دبادی ہو، یونیفارم چڑھالی ہو۔
٭ قرآن میں نفس جن کے معنوں میں آیا ہے اس کا ایک مطلب شخص بھی بنتا ہے ”لفظ جن” شخص کے طور پر بھی استعمال ہو سکتا ہے کہ جن کا مطلب ہی چھپا ہوا ہے۔
6) ہر شخص میں ایک فرد دبا ہوا ہے، چھپا ہوا ہے
7) یا کسی ایسے منقسم آدمی کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے کہ جس کی شخصیت کا ایک حصہ دوسرے پر ایسا غالب آیا ہو کہ دوسرا بالکل ہی مغلوب/دب گیا ہو۔
٭ سنسکرت میں بھی یہ لفظ تقریبا انہی معنوں میں استعمال ہوا ہے۔ سنسکرت لفظ جنا ہمارے حساب سے جن ہی بنتا ہے کہ وہ اکثر ناموں کے آخر میں الف لگا دیتے ہیں کہ جیسے ہم جیتیندر کہتے ہیں وہ جیتیندرا کہتے ہیں، دھرمیندر کو دھرمیندرا، بدھ کو بدھا وغیرہ۔
٭ جنا/جن کا مطلب ایسے لوگ ہیں کہ جنہوں نے خود کو فتح کر لیا ہو، اسکی وضاحت میں ہم کہ سکتے ہیں کہ اس سے مراد ایسے لوگ ہوسکتے ہیں کہ:
😎 جنہوں نے اپنے نفس کو کنٹرول کر لیا ہو،
جس نے اپنے اندر کے شخص کو قابو کر لیا ہو،
9) اپنا معاشرتی تشخص مٹا دیا ہو۔
یعنی دوحصوں میں تقسیم آدمی نے ایک کو، نقلی کو غائب کر دیا ہو، دوسرے کو، اصلی کو صائب کر لیا ہو، یا یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ جس نے ماسک اتار دیا ہو، شخص مار دیا ہو، اپنے اندر کے سوئے ہوئے رفد کو جگا دیا ہو۔
٭ یہ بھی ممکن ہے کہ نفس کی طرح لفظ جن بھی مثبت و منفی دونوں معنوں میں استعمال ہوا ہو، یعنی جس نے شخص دبا کر فرد جگا لیا ہو یا پھر جس نے فردمار کر شخص ابھار لیا ہو