Daily Roshni News

بیٹا تم نوجوانوں کے لئے سبق اور بوڑھے والدین کے لیے ایک اُمید چھوڑے جارہے ہو۔

بیٹا تم نوجوانوں کے لئے سبق اور بوڑھے والدین کے لیے ایک اُمید چھوڑے جارہے ہو.

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ترکی میں ایک نوجوان نے اپنی پہلی تنخواہ ملنے کی خوشی میں اپنے بوڑھے ماں باپ کے منع کرنے کے باوجود اپنی خوشی کی خاطر انہیں شہر کے سب سے بڑے ہوٹل میں کھانے پر لے گیا. باپ کو رعشہ کی بیماری تھی اور ماں کی بینائی خراب تھی. جب وہ انھیں لے کر ہوٹل پہنچا تو سب بڑے لوگ انھیں حقارت سے دیکھنے لگے نوجوان ماں باپ کے درمیان بیٹھ گیا اور دونوں کو اپنے ہاتھ سے نوالے بنا کر کھلانے لگا جب ماں کے منہ میں نوالا دیتا تو وہ بینائی کم ہونے کی وجہ سے ادھر اُدھر دیکھنے لگتی تو کھانے کی چھینٹیں ان کے کپڑوں پر گرجاتیں اسی طرح باپ کو کھلاتے وقت رعشہ کی وجہ سے ایسا ہی ہوتا یہ سب دیکھ کر لوگ باتیں بنانے لگے تمیز نہیں ہے اتنے بڑے ہوٹل میں آگئے ہیں.لیکن نوجوان خاموشی سے مسکراتے ہوئے کھانا کھلانے میں مصروف رہا اور پھر دونوں کو واش بیسن لے گیا ہاتھ منہ دکھلائے کپڑوں سے کھانے کے نشان صاف کئے اور پھر احترام سے باہر جانے لگا تو پیچھے سے منیجر نے آواز دے کر بلایا اور کہا کہ آپ بہت قیمتی چیز چھوڑے جارہے ہیں

نوجوان نے حیرانی سے پوچھا وہ کیا تو منیجر نے کہا بیٹا تم نوجوانوں کے لئے سبق اور بوڑھے والدین کے لیے ایک اُمید چھوڑے جارہے ہو.

ہمارے پیارے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کاش میری والدہ حیات ہوتیں میں عشاء کی نماز پڑھ رہا ہوتا وہ آواز دیتیں محمد میں خدا کی قسم میں نماز چھوڑ کر دوڑ کر جاتا اور ان کے قدموں سے لپٹ جاتا.

 دُعا ہے اللہ تعالیٰ ہمارے بچوں کو والدین کا احترام کرنے اور محبت سے پیش آنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین

Loading