Daily Roshni News

 فرانس میں اسلاموفوبیا عروج پر۔مساجد کے سامنے سے خنزیر کے سر دریافت۔

 فرانس میں اسلاموفوبیا عروج پر

دارلحکومت پیرس اور قریبی شہروں کی مساجد کے سامنے سے خنزیر کے سر دریافت ہوئے ہیں ،

فرانس  ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل  ۔۔۔۔۔ نمائندہ خصوصی  ۔۔۔۔۔ منیر احمد ملک  )پیرس پولیس کے کمشنر لارینٹ نوز نے کہا ہے کہ  “آج صبح سویرے، شہر کی متعدد مساجد کے داخلی راستوں کے سامنے عوامی شاہراہ پر خنزیر کے سر پائے گئے۔”انہوں نے مزید کہا کہ “فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ان مذموم کارروائیوں کے مرتکب افراد کو تلاش کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے،   رپورٹ منیر احمد ملک بیورو چیف پیرس فرانس

Loading