Daily Roshni News

نیتن یاہو کو اپنے عمل کا حساب دینا ہوگا: قطر

نیتن یاہو کو اپنے عمل کا حساب دینا ہوگا: قطر

بین الاقوامی (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )قطری وزارت خارجہ نے  اسرائیلی وزیر اعظم  بنیامین نیتن یاہو کےقطر میں حماس کے دفتر سے متعلق بیانات غیرذمہ دارانہ  قرار دے دیے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کی دھمکیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،نیتن یاہو کو اپنے عمل کا حساب دینا ہوگا۔

قطر کی  وزارت خارجہ کے مطابق  اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کےقطرمیں حماس کے دفتر سے متعلق بیانات غیرذمہ دارانہ ہیں۔

اسرائیلی  وزیر اعظم نیتن یاہو کا بیان

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو  نے کہا تھاکہ قطرحماس قیادت کوملک سے نکالے یا قانون کے کٹہرے میں لائے، مزید برآں اسرائیلی وزیراعظم نے قطر پر اسرائیلی حملے کو پاکستان میں اسامہ بن لادن کو نشانہ بنانے کے امریکی آپریشن سے تشبیہ دی تھی۔

نیتن یاہو نے قطر پر حملے کو پاکستان میں اسامہ بن لادن کو نشانہ بنانے کے امریکی آپریشن سے تشبیہ دیدی

اپنے ایک ویڈیو بیان میں نیتن یاہو نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکا نے 11 ستمبر کے بعد دہشت گردوں کو ڈھونڈ نکالنے اور انہیں انجام تک پہنچانے کا عہد کیا چاہے وہ کہیں بھی ہوں اور سلامتی کونسل میں یہ قرار داد منظور کروائی کہ کوئی حکومت دہشت گردوں کو پناہ نہیں دے گی، ہم نے اسی اصول پر عمل کیا، ہم نے قطر میں ان دہشت گرد ماسٹر مائنڈز کو نشانہ بنایا جنہوں نے 7 اکتوبر کا قتلِ عام کیا، قطر انہیں پناہ دیتا ہے، ان کی مالی مدد کرتا ہے اور انہیں پرتعیش سہولیات فراہم کرتا ہے۔

 امریکا میں اسرائیلی سفیر یچیل لیٹر کا بیان

دوسری جانب امریکا میں اسرائیلی سفیر یچیل لیٹر    نے کہاہے کہ اگراسرائیل قطر میں حماس رہنماؤں کونشانہ بنانے میں ناکام رہا ہےتواگلی بارکامیاب ہو جائیں گے، دہشت گردجہاں بھی ہوں گے نشانہ بنائیں گے، جو ہمیں مارے گا، ہم اسےماریں گے۔

Loading