بینک کے تین ایگزیکٹوز کا انتقال ہوا تو بینک کے سیاہ و سفید و سرمئی کے مالک جناب عابدی صاحب نے ان کی بیواؤں کے نام ایک ایک ملین ڈالر مالیت کے مکانات منتقل کرنے کا اہتمام کیا۔ اس کے علاوہ ایک ایک ملین ڈالر نقد ادا کئے گئے۔ یعنی ہر دو مدات ملا کر چھ چھ کروڑ روپے اور ایک ایک مرسڈیز کار ملی۔
اس کا اثر یہ ہوا کہ سہاگنیں ان بیواؤں کو رشک کی نگاہ سے اور اپنے زندہ شوہروں کو قہر بھری نظروں سے دیکھنے لگیں۔
مشتاق یوسفی