Daily Roshni News

واٹس ایپ کو ہمیشہ کیلئے بدل دینے والا فیچر متعارف ہونے کے قریب

ابھی واٹس ایپ اکاؤنٹس صارفین کے فون نمبروں سے منسلک ہوتے ہیں۔

مگر اب یہ تبدیل ہونے والا ہے کیونکہ میٹا کی جانب سے واٹس ایپ صارفین کے لیے یوزر نیم سپورٹ فراہم کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے یوزر نیم فیچر کی تیاری پر کافی عرصے سے کام کیا جار ہا ہے اور ابھی یہ بیٹا (beta) ورژن میں بھی صارفین کو دستیاب نہیں۔

مگر اب ایسا لگتا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کو جلد متعارف کرایا جا سکتا ہے کیونکہ کمپنی نے ایک یوزر نیم ریزرویشن سسٹم تشکیل دیا ہے۔

WABetaInfo کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی نے یوزر نیم سپورٹ صارفین کو فراہم کرنے کی جانب ایک اور قدم بڑھایا ہے۔

اب واٹس ایپ سیٹنگز میں ایک نیا لنک ایڈ کیا جا رہا ہے جس سے صارفین اپنے پسندیدہ یوزر نیم کو اس فیچر کو متعارف کرانے سے قبل ریزرو کراسکیں گے۔

ابھی تک میٹا کی جانب سے اس فیچر کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق یوزر نیم ریزرویشن سسٹم نامی فیچر ابھی بیٹا ورژن میں نظر آیا ہے اور وہاں بھی محدود افراد کو دستیاب ہے۔

جب بھی یوزر نیم فیچر متعارف کرایا جائے گا تو صارفین واٹس ایپ کو فون نمبر شیئر کیے بغیر بھی استعمال کرسکیں گے۔

پرانی رپورٹس کے مطابق جب کوئی صارف اپنا یوزر نیم تیار کرلے گا تو اس کا فون نمبر دیگر افراد کی نظروں سے اوجھل ہو جائے گا جس سے صارفین کی سکیورٹی زیادہ مضبوط ہوجائے گی۔

جب اسے مکمل طور پر متعارف کرایا جائے گا تو یہ فیچر واٹس چیٹ کو مکمل طور پر بدل دے گا۔

اس فیچر سے ہر صارف اپنا ایک یوزر نیم تیار کرکے اسے دوستوں، گھر والوں اور کانٹیکٹس کے ساتھ رابطے میں استعمال کر سکے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صارفین اپنا یوزر نیم کو تبدیل بھی کر سکیں گے جس سے انہیں پروفائل پر زیادہ کنٹرول مل سکے گا۔

Loading