Daily Roshni News

زبان اور امراض

زبان اور امراض

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )   احباب زبان پر سفید رنگ کی تہہ یہ ایک ایسا مسئلہ ھے کہ ہر تیسرا فرد اس میں مبتلا ھے یہ معدہ میں خمیرہ یا تعفن کی علامت ھے ، ورم معدہ سوء ہضم یا ضعف جگر کی صورت میں سفید یا ہلکی پیلے رنگ کی تہہ اکثر لوگوں کی زبان پر نظر آتی ھے ، ورم معدہ کی صورت میں زبان درمیان سے سفید اور نوک اور کنارے چمکدار ھوتے ہیں

یہ کیفیت زیادہ اسلیئے ھے کہ ہر فرد بازاری اور ناقص غذا کے ہاتھوں مجبور ھے محنت مشقت نام کی کوئی چیز نہیں اور بے وقت کھانا اور کھا کر سو جانا ھے ۔

ضعف ہضم نیا ھو یا پرانا اس میں سفید میلی تہہ نظر آتی ھے، کمی خون میں بھی زبان کا رنگ سفید ہوتا ھے مگر اس میں آنکھوں کا رنگ پیلا اور چہرہ زرد ھوگا ۔

سرخ بخار میں بھی زبان کا رنگ سفید تہہ دار ھوگا مگر ساتھ بخار کی شدت اور علامات بھی موجود ھونگی ۔

زبان کو طب میں تین حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

  1. نوک 2- درمیان 3- جڑ یا پچھلا حصہ

صحت مند زبان ⚠️

اگر ہمارا معدہ سہی کام کر رہا ھو تو اور باقی اعضاء بھی ٹھیک ھوں تو زبان سرخی مائل ھوگی اور سفید ہلکی کوٹنگ نظر آئے گی

سفید موٹی تہہ ⚠️

اگر اس قسم کی کوئی علامت ھو تو مطلب آپکا معدہ جگر سہی کام نہیں کر رہے

پیلے رنگ کی تہہ⚠️

   اگر زبان پر پیلے رنگ کی تہہ ھو تو اسکا مطلب گرمی کا غلبہ ھے اور معدہ جگر گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور افعال سہی انجام نہیں دے رہے اور خون کی کمی ھو سکتی ھے

نیم سفید زبان ⚠️

یہ کمزوری معدہ کا اشارہ ھے ، ضعف معدہ سردی بادی کا غلبہ ، پیٹ درد بھی ھو سکتا ھے

سرخ چمکدار زبان ⚠️

اس سے مراد انفیکشن ھے اور یہ سرخی نوک پر زیادہ ھوگی مگر اگر زبان کے درمیان میں بھی سرخ دھبے ھوں تو شدید نقصان کا باعث ھے

اگر سائیڈ سے زیادہ سرخ ھو تو تیز مصالحہ جات شراب نوشی سے جگر معدہ کا گرمی کا اشارہ ھے

جامنی رنگ ⚠️

   یہ زیادہ تر عورتوں کے ایام کی بے ترتیبی اور تکلیف کو ظاہر کرتی ھے وٹامن بی 2 کی کمی کا اشارہ ھے

نیلی زبان ⚠️

اس صورت میں مریض کا فوری علاج درکار ھوتا ھے یہ دل پھیپھڑوں کا اندیشہ ظاہر کرتی ھے اور انتہائی خطر ناک کیفیت میں ایسا ھوتا ھے ، اس صورت میں ہارٹ اٹیک کا خدشہ بہت زیادہ ھوتا ھے ، نمونیا یا پھیپھڑوں کی شدید انفیکشن میں بھی یہی علامت ھوتی ھے

پیلی زبان ⚠️

یہ مختصر افعال جگر کو ظاہر کرتی ھے اور یرقان کی شدت کی علامت ھے

سیاہ رنگت ⚠️

یہ بہت کم دیکھنے کو ملتی ھے جو صفرا کی انتہا کو ظاہر کرتی ھے زبان پر خشکی اور کانٹے دار جھلی نمودار ھوتی ھے ایسے میں گردہ فیل ھونے کا خطرہ ھوتا ھے ۔

#everyoneシ゚viralシviralシfypシ゚viralシalシ #everyoneシ゚ #everyonehighlights

Loading