منظوم کلام عقیدت و تحسین بنام محترم و مکرم جناب سابق وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان ، لیاقت علی خان صاحب شہید
کلام ۔۔۔ ناصر نظامی
لیاقت علی خاں نے حب الوطنی کی سزا ، پائی
ایک بھرے جلسے میں اپنے سینے پہ گولی ، کھائی
سامراجی قوتوں نے بنا ان کے خلاف ایک ، جال
استحصالی مفادات کی چلی مہلک ، چال
ان کے قتل کی گھناؤنی سازش ہے ، رچائی
وہ تھے بانی ء پاکستان ، قائد اعظم کے حقیقی ، خیر خواہ
ان کی قیادت اور نقش قدم پہ چلے وہ ، سدا
پاکستان کے لیئے اپنی نوابی ہے ، ٹھکرا ئی
ان کی شخصیت تھی بڑی معزز و پر وقار
وہ تھے شریف النفس، روشن ضمیر اور ، خود دار
وزیراعظم ہوتے ہوئے بھی سادگی ، اپنائی
ان کی وطن پرستی اور قربانی کو ہے ، سلام
تاریخ کا ایک روشن مینارہ ہے ان کا ، نام
مشعلِ راہ ہے نظامی ان کی قومی ، راہنمائی
ناصر نظامی
ایمسٹرڈیم ہالینڈ
7 اکتوبر 2025