حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ ۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ حضرت واصف علی واصف ؒ )مدعا یہ ہے کہ اس بات کا خیال رکھو کہ کہاں وہ اور کہاں یہ ، کہاں زمین اور کہاں آسمان اگر وہ اپنے راستے کی خاک بھی بنا لیں تو بہت زیادہ شکر کرو ، اگر آپ کو اس راستے کی خاک بنا دیا جائے ۔ اس خاک کا ذرہ ہی بنا دیا جائے ، نقش قدم ہی بنا دیا جائے ، نقش قدم کے اوپر سر نگوں کر دیا جائے تو یہ بہت بڑی سعادت ہے ،
ساقی کی نظر سے اپنی نظر مل جاتی ۔۔۔۔ اگر ہم جھکتے ہوئے پاوں پہ گرے یوں محو ہوے ۔۔۔۔
مستی جو ملی ہم مست ہونے ۔۔۔ کچھ بھول گے کہتے کہتے ، مخانے کے در ہم آ نکلے ۔ ۔
وہاں نگاہ کی گستاخی ویسے ہی ختم ہو جاتی ہے ، جو وہاں موجود تھے ۔ انہوں نے بھی آپ ﷺ کا دیدار نہیں کیا ، بلکہ ادب سے آپ پاؤں پر ہی نگاہ رکھتے تھے ۔
نگاہ سنگ در پہ رہی ۔ نگاہ آپ ﷺ کے قدم پر رہی ،
نگاہ آپ ﷺ کے سنگ آستاں پر رہی ،
کون ہے جو نگاہ کو نگاہ کے ساتھ ملاے ، نہیں ایسا کوئی نہیں ۔ جو حضور پاک ﷺ کو دیکھنے کے لیے ان کی نگاہ سے نگاہ ملاے ۔ بس آپ یہ بات یاد رکھیں کہ حضور پاکﷺ کو دیکھنے کے لیے اللہ کی نگاہ چاہیے ، اور اللہ کو دیکھنے کے لیے حضور پاک ﷺ کی نگاہ چاہیے ،
مصطفیٰ ﷺ آنکھ ہو تو خدا ۔۔۔۔۔صورت ۔۔۔
جو خدا ۔۔۔۔۔۔ آنکھ ” مصطفیٰ ﷺ چہرہ ۔۔۔۔
حضور پاک ﷺ کی آنکھوں میں اللہ کا چہرہ ہے ، اور اللہ کی آنکھ میں حضور پاک ﷺ۔ کا چہرہ ہے ۔۔۔۔
اور باقی سب جو ہیں وہ مقام سرنگوں پہ ہیں ، یعنی آپ
ﷺ کا نام آ جائے تو سر نگوں ہو جائے ، بس آپ گبھرانا نہیں ، پریشان نہ ہونا ، بیتاب نہ ہونا ، اور Announce نہ کرنا یعنی اعلان نہ کرنا ۔
چمن میں لالہ دکھاتا پھرتا ہے داغ اپنا کلی کلی کو
یہ جانتا ہے کہ اس دکھاوے سے دل جلوں میں شمار ہو گا آپ کا کام فریاد کرنا تھا وہ آپ کر چکے ،
عشق پر فریاد لازم تھی سو وہ ہو بھی چکی
اب ذرا دل تھام کر فریاد کی تاثیر دیکھ ۔۔۔۔
اب انتظار کرو کیونکہ آپ کی فریاد آگے چلی گئی ہے ،
یہ مقام دل ہے کہ الاماں ۔۔۔۔۔۔۔
کہہ فغاں گئی سُوئے لامکاں ۔۔۔۔
اب آپ دعا کی تاثیر کا انتظار کریں اور دعا قبول ہونے کا انتظار کریں اللہ کرم فرمائے گا ۔۔۔۔
گفتگو 6 تا 10 ۔۔۔۔ صفحہ 20 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
🖤
______________________
جبین
![]()

